اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 59 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 59

59 ڈاکٹر عبدالحکیم حضور کی زندگی میں کیوں ہلاک نہیں ہوئے۔ایسے دشمنوں کا حضور کی زندگی میں مرنا ضروری تھا۔ابھی محمدی بیگم سے حضور کا نکاح ہونا باقی تھا۔ابھی آپ کی عمر اسی سال نہیں ہوئی حسب پیشگوئی صاحبزادہ مبارک احمد مرحوم کا قائم مقام پانچواں لڑکا پیدا نہیں ہوا۔وغیرہ۔سرورق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتاب’ بار شاد حضرت خلیفتہ اسی اول لکھی گئی۔ہرصحہ پراسے " تمہ اسلام کی پہلی کتاب“ لکھا ہے۔سائز ۲۹/۱۶×۲۲ صفحات ۲۰ - میں مسلمان ہو گیا حصہ دوم کے آخر پر ماسٹر صاحب خود لکھتے ہیں۔اس خدا پاک کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اس کتاب کے ہر سہ حصص کی تالیف میں بعض لطیف مضامین خاص ایماء الہی سے تحریر کئے گئے ہیں اگر ایسانہ ہوتا تو کتاب اتنا طول نہ پکڑتی کہ بجائے تعمیل ارشاد حضرت حجتہ اللہ اور ۴۰ صفحات کے قریباً ۴۰۰ صفحات کی کتاب تیار ہو جاتی۔۔۔اس کار خیر کے اور ثواب عظیم کے باعث اور محرک حسب معمول ہمارے مہاتما مولوی نورالدین صاحب ہی ہوئے ہیں جو ہمیشہ ہر نیک تحریک میں سب سے آگے قدم رکھتے ہیں۔میں تو منفرداً بچپن سے لے کر آج تک آپ کی ہرقسم کی پدرانہ ناز و نعمت اور لطف وکرم سے بہرہ ور ہو کر ممنون احسان ہوں۔اس کتاب کی تالیف میں آپ نے بفضلہ تعالیٰ خاص مدد کی ہے اور بعض مضامین کے مد وجزر میں اپنا قیمتی وقت خرچ کر کے ہمیں ناصران دین متین میں منسلک کیا ہے۔اس کتاب کے متعلق بزرگان سلسلہ کی آراء درج ذیل کی جاتی ہیں۔دیگر بعض کتب کے متعلق تبصرے کتاب ہذا کے حجم کے پیش نظر ترک کر دئے ہیں۔میانمیر کے مکرم میاں محمد حسین صاحب لکھتے ہیں : کتاب ” میں مسلمان ہو گیا خوب لکھی ہے۔شاباش ! شاباش !! شاباش !!! مرحبا! مرحبا!! مرحبا!!! جزاک اللہ خیر الجزا۔خوب ہی آریہ صاحبان کی قلعی کھولی ہے گویا آریہ مت کا بخیہ فی الواقع ادھیڑ دیا گیا ہے اس کو پڑھ کر کمال خوشی ہوئی اور ایسا دل کرتا ہے کہ اگر آپ پاس ہوں تو آپ کے ہاتھ چوم لوں۔۔۔آریوں کے لئے یہ اکسیر کاحکم رکھتی ہے“ حضرت مولوی شیر علی صاحب فرماتے ہیں یہ کتاب تہذیب الاسلام ( دھرم پال) کے جواب میں ہے۔۔۔میں حضرت مولوی نورالدین صاحب کو مبارک باد دیتا ہوں کہ خدا نے ان کے خیالات کو اس خوبی سے ادا کرنے اور مخالفین پر اتمام حجت کرنے والا پیدا کیا ہے۔ماسٹر صاحب مصنف کو آریوں کی تردید میں خاص ملکہ حاصل ہے۔۔۔۔کتاب ہذا اغراض مباحثہ کے لئے