اصحاب احمد (جلد 7) — Page 175
175 (☆) افتتاح کرنے کے لئے آنا ہے ) اور وہاں نمازیں بھی پڑھانی ہیں۔مجھے تنگ وقت میں اس اطلاع کے ملنے سے جانے کا شوق لاحق ہوا اور اپنے متعلق سوچنا شروع کیا۔راستہ میں کچہریوں میں چودھری غلام احمد صاحب نائب تحصیلدار مل گئے۔ان سے حضور کی تشریف آوری کا ذکر کر کے کہا کہ مرزا عبدالحق صاحب وکیل کو بتادیں کہ وہ اس خبر کی تحقیق کر کے اگر موقعہ لگے تو چنیوٹ جانے کا بندوبست کریں چنانچہ میں نے دفتر میں جا کر پہلے تو نقشہ بونس مکمل کیا اور حوالہ شیخ رحمت اللہ صاحب کر کے کہا کہ میں آج چنیوٹ جانا چاہتا ہوں۔اگلے دن ۲۱/۹ کی رخصت کے لئے درخواست دے کر ڈیڑھ بجے کے قریب روانہ ہوا۔کچہری سے ہو کر اڈا موٹراں پر گیا۔معلوم ہوا کہ وہاں چنیوٹ جانے کے لئے قافلہ تیار کھڑا ہے اور ایک چھوٹے سائز کی لاری شیخ محمد اقبال صاحب پراچہ نے تیار کی ہوئی ہے گھر جانے کا وقفہ نہ تھا۔میں پراچہ صاحب کے چپراسی کے حوالے اپنا سائیکل کر کے سوار ہو گیا۔ڈھائی بجے کے قریب اس میدان میں پہنچ گئے جہاں نئے مرکز کے لئے نئی زمین ملی ہے۔سائبان لگے ہوئے تھے موٹریں ٹانگے وغیرہ کھڑے تھے۔حضرت صاحب بعد فراغت نماز ظہر تقریر فرمارہے تھے جس میں اس مرکز کے تعمیر کرنے کی ضرورت اور اہمیت اور اشاعت احمدیت کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی پھر لمبی دعا کی گئی جس میں بہت رقت پیدا ہوئی پھر اسی سائبان کے نیچے نماز عصر حضرت صاحب کے پیچھے پڑھی گئی۔پھر بہت سے لوگوں نے بیعت کی پھر حضور قربانی کرنے کے لئے شمال مغربی کونے کی طرف گئے اور وہاں اپنے ہاتھ سے ایک بکری سیاہ رنگ کی ذبح فرمائی جس کے بعد رَبَّنا تقبل منا انك۔۔۔الخ) (18) بلند آواز سے پڑھی اور واپس آئے۔حکم فرمایا کہ باقی چار جانور دوسرے احباب یعنی صحابیوں سے ذبح کروائے جائیں کل پانچ جانور ذبح ہوئے ایک حضور نے خود کیا جو کہ درمیان والا تھا۔باقیوں میں سے ایک جانور خاکسار نے بحکم اختر صاحب (عبدالسلام صاحب نائب ناظر تعلیم و تربیت) ذبح کیا ایک عبدالرحیم صاحب درد نے اور ایک چوہدری برکت علی صاحب وکیل المال تحریک جدید نے اور ایک اور کسی صاحب نے۔شکر ہے کہ خدا تعالیٰ نے عزیزم انور صاحب کی کوشش اور تحریک سے مجھے بھی اسی خاص دن ایک جانور کی قربانی کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔حضور نے ایک خیمہ میں کھانا کھایا جو چنیوٹ سے پک کر آیا اور چائے پی جو جماعت احمد نگر نے پیش کی۔پھر حضور موٹر پر سوار ہو کر اللہ اکبر کے نعروں سے روانہ لا ہور ہو گئے۔اس موقع پر مولوی محمد ابراہیم صاحب سابق کلرک بیت المال اور وکیل المال سے اور اختر صاحب سے اور چودھری عبدالحمید صاحب SE محکمہ بجلی لاہور سے ملاقات ہوئی، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور مرزا عزیز احمد صاحب سے ملاقات ہوئی۔حضرت صاحب سے بمشکل مصافحہ کیا اور نذرانہ پیش کیا گیا ربوہ کی تعمیر مراد ہے(مؤلف) ☆