اصحاب احمد (جلد 7) — Page 172
172 السلام علیکم ورحمۃ اللہ کے بعد عرض ہے کہ میرے حقیقی چچا صاحب بعارضہ چشم بیمار ہیں اور لاہور میں ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب سے علاج کرانے کے واسطے آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے مجھے بڑی الحاج سے امداد کے واسطے ایک دن کے لئے بلایا ہے۔براہ مہربانی ایک دن کی اجازت فرمائی جاوے اور ڈاکٹر صاحب کے نام سفارش بھی فرمائی جاوے کہ ان کے حال پر خاص نظر رکھیں۔الراقم خاکسار محمد عبد الله عفی عنہ بو تالوی ۱۴؍ مارچ ۶۱۲ حضرت خلیفہ مسیح او رضی اللہ عنہ نے ملحقہ دوسرے ورق پر کالی سیاہی سےتحریرفرمایا۔عزیز مکرم ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔محمد عبد اللہ بہت مخلص آدمی ہے۔مجھے سفارش کے لئے ( کہتے ہیں اشفعوا توجرو پر عمل کر کے اس کے چچا صاحب کے لئے سفارش کرتا ہوں۔والسلام نورالدین ۱۴ / مارچ ۱۲ء (۲) بحضور سید ناومولا نا حضرت خلیفہ مسیح ادا اللہ فیوضکم اسی رام السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ) ا۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضور کو سنگری کی ضرورت ہے میں نے شیخ یعقوب علی صاحب کے کہنے پر سید گلزار حسین مرحوم کے واسطے جمع کرائی تھی مگر ان کی وفات کے باعث بھیجی نہ جاسکی۔اگر ضرورت ہو تو بھیج دوں اور آئندہ بھی اس کے فراہم کرنے کا خیال رکھوں۔۲۔میرا اور بابو محمد فاضل صاحب کا ارادہ ہے اپنے گھر بوتالہ میں جا کر ہندو اور مسلمانوں کو کچھ تبلیغ کرنے کا ہے کیونکہ جب سے میں سلسلہ میں داخل ہوا ہوں عموما وطن میں کم ہی رہا ہوں۔ان لوگوں کو کچھ مجھ پر پرانا حسن ظن بھی ہے آرزو ہے کہ کلمہ حق سنا کر کچھ اہل وطن کا حق ادا کروں۔براہ مہربانی دعا بھی فرما دیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دیوے اور میری کوشش کو باور فرمادے اور اس بارہ میں مناسب ہدایت بھی فرمائی جاوے۔والسلام۔خاکسار محمد عبدالله عفی عنہ بو تالوی۔استمبر۱۳ اس چٹھی پر نوٹ از حضرت خلیفتہ المسیح اول ( کالی سیاہی سے ) بہتر ہے جانا مبارک ہو اور سنگری کی مجھے ضرورت تو بہت ہے اللہ تعالیٰ فضل سے میسر کر دے۔“ (۵) نقل چٹھی حضرت نواب محمد علی خاں صاحب آف مالیر کوٹلہ جس کی دوسری طرف حضرت