اصحاب احمد (جلد 7) — Page 224
223 (21) پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرتے ہوئے دین و دنیا میں ان کا حافظ و ناصر ہوا اورمحترم چوہدری صاحب مرحوم کی اولا د کو اپنے بزرگ والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمت سلسلہ کی توفیق عطا فرمائے آمین۔محترم چوہدری برکت علی خاں صاحب کی نعش مقبرہ بہشتی میں سپردخاک کر دی گئی نماز جنازہ میں ہزار ہا مقامی اور بیرونی احباب کی شرکت ربوه ۱/۸اپریل سلسلہ عالیہ احمدیہ کے مخلص اور دیرینہ خادم محترم چوہدری برکت علی خاں صاحب رضی اللہ عنہ وکیل المال (پنشنر ) کی نعش آج تیسرے پہر مقبرہ بہشتی ربوہ کے قطعہ خاص میں سپردخاک کر دی گئی۔محترم چوہدری صاحب کل چار بجے سہ پہر اس جہان فانی سے رحلت فرما گئے تھے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ آج بعد نماز جمعہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ العالیٰ نے اپنے مکان کے سامنے والے میدان میں چوہدری صاحب مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی اور نعش کو کندھا دیا۔اس نماز جنازہ کو یہ قابل رشک خصوصیت حاصل تھی کہ جمعہ کا مبارک دن تھا اور ہزار ہا مقامی احباب کے علاوہ احمدی جماعتوں کے وہ نمائندگان کرام بھی اس میں شامل ہوئے جو ملک کے طول و عرض میں مجلس مشاورت میں شریک ہونے کے لئے ربوہ تشریف لائے ہوئے تھے۔نماز جنازہ کے بعد آپ کی نعش مقبرہ بہشتی میں لے جائی گئی جہاں پر صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے قطعہ خاص میں اسے سپرد خاک کر دیا گیا۔قبر کے تیار ہونے پر محترم مولانا جلال الدین صاحب شمس نے دعا کرائی جیسا کہ کل شائع ہو چکا ہے محترم چوہدری صاحب مرحوم کو نصف صدی سے زائد عرصہ تک سلسلہ کی نمایاں اور ممتاز خدمت کرنے کی توفیق ملی۔آڈیٹر صدر انجمن احمد یہ اور وکیل المال تحریک جدید کی حیثیت سے شاندار کام کرنے کے علاوہ آپ کو متعدد دیگر اہم دینی کاموں کی سرانجام دہی کا بھی موقع ملا۔چنانچہ دارالفضل قادیان اور دار الرحمت ربوہ میں پختہ اور وسیع مساجد تعمیر کرائیں اور ان کے لئے بڑی جانفشانی سے چندہ جمع کیا۔پھر سیکرٹری دارالانوار کمیٹی قادیان کے طور پر کام کرتے رہے۔سیکرٹری کشمیر ریلیف کمیٹی کے عہدے پر تو آپ آخری دم تک فائز رہے۔۳۱ ء میں سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی نے آپ کو تحر یک خاص کا انچارج بنایا۔چنانچہ آپ کو تین ماہ کی قلیل مدت میں ایک لاکھ روپیہ زائد جمع کرنے کی توفیق ملی۔آپ کے اسی اخلاق اور خدمت سلسلہ میں انہماک کا یہ نتیجہ تھا کہ حضور نے ایک موقع پر آپ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔چوہدری برکت علی صاحب ان چند اشخاص میں سے ہیں جو محنت صاحب۔کوشش اور اخلاص سے کام کرنے والے ہیں اور جن کے سپرد کوئی کام کر کے پھر انہیں یاد دہانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔“