اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 223 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 223

222 ظہر کے بعد یک دفعہ بادل آیا اور بارش ہوئی اور رات کو بھی ہوئی اور ۳ / مارچ ۱۹۰۷ ء کی رات کو زلزلہ آیا (20) اس پیشگوئی کے قبل از وقوع سننے والوں کے اسماء درج کئے گئے ہیں ان میں برکت علی خاں چوہدری صاحب کا نام بھی ہے۔وفات محترم چوہدری برکت علی خاں صاحب وکیل المال ( پنشنر ) وفات پاگئے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ربوده ۸ اپریل۔نہایت رنج اور افسوس کے ساتھ لکھا جاتا ہے کہ محترم چوہدری برکت علی خاں صاحب رضی اللہ عنہ وکیل المال پنشنر کل مورخہ ۷ اپریل ۱۹۶۰ء بروز جمعرات چار بجے سہ پہر قریب سے سال کی عمر میں وفات پاگئے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ محترم چوہدری صاحب مرحوم کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں شمولیت کا شرف حاصل تھا۔آپ ۱۹۰۲ء میں بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے تھے۔اس کے بعد آپ نے تمام عمر خدمت سلسلہ میں بسر کی اور نصف صدی سے زائد عرصہ تک صدرانجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے دفاتر میں شاندار خدمات بجالاتے رہے۔۱۹۳۸ء تک آپ نے صدر انجمن احمدیہ میں مختلف عہدوں پر کام کیا اور آڈیٹر کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے۔۱۹۳۴ء میں تحریک جدید شروع ہونے پر سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کے مالی شعبے کا انچارج مقرر فرمایا۔چنانچہ آپ نے ۱۹۳۴ء سے ۱۹۳۸ء تک بیک وقت آڈیٹر صدر انجمن احمد یہ اور فنانشل سیکرٹری تحریک جدید کے طور پر خدمت سر انجام دیں۔بعد میں صدر انجمن سے ریٹائر ہونے پر مسلسل تحریک جدید میں فنانشل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے اور نہایت محنت جانفشانی اور شغف کے ساتھ اپنے مفوضہ فرائض سرانجام دے کر تحریک جدید کے مالی نظام کو مستحکم بنانے میں نہایت قابل قدر خدمات سرانجام دیں اور بالآخر ۱۹۵۷ء میں وکیل المال کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے۔ریٹائر ہونے کے بعد بھی آپ خدمت سلسلہ میں مصروف رہے اور خاص اپنی نگرانی میں تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین کے انیس سالہ حسابات پر مشتمل کتاب طبع کرائی اس طرح آپ نے قریباً تمام عمر خدمت سلسلہ میں بسر کر کے قربانی و ایثار وانتھک محنت اور سلسلہ کے ساتھ والہانہ عقیدت کی ایک شاندار مثال قائم کر دکھائی۔نماز جنازہ آج مؤرخہ ۱۸ اپریل کو نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ محترم چوہدری صاحب مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں خاص مقام قرب سے نوازے اور