اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 50 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 50

50 50 انفرادی تبلیغ کے زیر عنوان مکرم شیخ مبارک احمد صاحب رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ سالانہ رپورٹ میں تحریر کرتے ہیں۔" کینیا کالونی کے علاقہ میں ڈاکٹر نذیر احمد مگاڈی(magadi) اور نیروبی میں سکھوں انگریزوں اور افریقنوں وغیرہ کو اس عرصہ میں نہایت جوش و خلوص کے ساتھ تبلیغ کرتے رہے۔ایک افریقن عیسائی مگاڑی میں مسلمان ہوا اور اس کا نام احمد رکھا گیا ہے اور کجیا ڈو میں جا کر تعلیم کرتے رہے۔پھر لکھا ہے کہ (32)،، مگاڈی میں مکرم ڈاکٹر شاہ نواز صاحب اور ڈاکٹر نذیر احمد صاحب کی کوشش سے سیرۃ النبی کا جلسہ منعقد کیا گیا اور ان دوستوں نے اسلام و آنحضرت کی لائف پر لیکچر دئے۔(33) حضرت مسیح موعود نے ڈاکٹر نذیر احمد کے متعلق جو کچھ فرمایا تھا وہ اس رنگ میں پورا ہو گیا کہ ڈاکٹر صاحب جہاں بھی گئے ان کو انذار و تبشیر کی خوب توفیق ملی اور توفیق بھی اس رنگ کی کہ عدن و حبشہ میں مخالفین اس کی تاب نہ لا سکے اور اوچھے ہتھیاروں پر اتر آئے۔اللہ تعالیٰ ان کی مساعی حسنہ کو قبول فرمائے آمین۔حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنا تجربہ بتاتے ہیں کہ : آگئی ہے۔قلمی جہاد: بہت دفعہ ہم نے دیکھا کہ حضور نے بغیر دعا کے کوئی بات فرما دی ہے اور پھر وہ اسی طرح وقوع میں (34)۔۔حضرت سلطان القلم کے زیر سایہ حضور کے ارشاد سے حضور ہی کے عہد مبارک میں ماسٹر صاحب کے قلمی جہاد کا آغاز ہوا۔ماسٹر صاحب فرماتے تھے کہ: ۱۹۰۴ء میں میں مہمان خانے کے کچے کمرہ میں رہتا تھا۔میری آنکھیں سخت دکھنے آ گئیں۔شدید ٹیں پڑتی تھی کئی روز گزر گئے حضرت مولوی نورالدین صاحب کو کین ڈالتے تھے اس کا اثر زائل ہونے تک آرام رہتا تھا پھر وہی شدید تکلیف۔حضرت مولوی صاحب نے فرمایا ”میاں خطرہ ہے تمہاری آنکھیں ضائع نہ ہو جائیں میں حضرت مسیح موعود کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ یہ تکلیف اور یہ خطرہ ہے۔حضور نے فرمایا ” میں نے کہا تھا کہ نو مسلم سلسلہ کے متعلق کچھ لکھیں آپ نے کچھ لکھا کہ نہیں“ میں نے کہا حضور ! میں نے ارادہ کیا ہوا ہے اور انشاء اللہ خوب لکھوں گا۔مگر اب آنکھوں میں سخت تکلیف ہے اس وقت نہیں لکھ سکتا۔حضور نے فرمایا: نیت کر لوخدا توفیق دے گا اور ہم انشاء اللہ تعالیٰ دعا کریں گے۔آنکھیں ٹھیک ہو جائیں گی۔“