اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 19 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 19

19 اور نیک طینت میرے نیک چلن ہونے میں شک و شبہ ظاہر نہیں کرے گا“ ملازمت ابتداء میں آپ بمقام دکی ( بلوچستان ) میں ملازمت کے لئے آئے لیکن ایس ڈی او نے ایک ماہ کام کرا کے نوکری نہ دی۔پھر گوجرانوالہ میں ایک حج کے لڑکے کو چند روپے اور کھانے پر ٹیوشن پر پڑھانے لگے۔پھر راولپنڈی کے ایک رئیس آپ سے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنے لگے۔ان دنوں ملک نور خان صاحب مرحوم ( صحابی ) آپ سے چوری چھپے رات کو پڑھنے آتے تھے۔رئیس مذکور نے برا منایا اور کہا کہ آپ ہمارے شریک کو پڑھاتے ہیں۔آپ نے کہا کہ میں آپ کا دن کا ملازم ہوں رات کا نہیں۔ڈیڑھ دو سال تک آپ کا قیام وہاں رہا۔اس دوران میں رئیس مذکور کا پیر آیا اور اس نے کہا کہ تم قرآن مجید کا ترجمہ کیوں پڑھتے ہو۔یہ تو بڑا مشکل ہے۔رئیس نے کہا کہ مجھے تو مجھ آتا ہے۔پیر نے کہا تم کا فر ہو جاؤ گے۔اس پر بحث ہونے لگی۔ماسٹر صاحب نے رئیس سے کہا کہ بحث نہیں ہونی چاہیے ورنہ میرا یہاں ٹھہر نا مشکل ہو جائے گا۔اس نے کہا کہ پیر صاحب شریف آدمی ہیں۔ماسٹر صاحب نے کہا کہ پیر اپنے مفاد کی خاطر مخالفت کرتے ہیں۔بحث ہوئی اور اس میں پیر کوسخت شکست ہوئی۔اور اس نے رئیس کو حکم دے دیا کہ منشی ( یعنی ماسٹر عبد الرحمن صاحب) کو فوراً نکال دو ورنہ میں تمہیں مریدی سے خارج کر دوں گا۔رئیس مذکور نے اس غم میں تین دن کھانا نہیں کھایا۔لیکن وہ حکم عدولی نہیں کر سکتا تھا۔بالآخر ماسٹر صاحب کو وہاں سے آنا پڑا۔چنانچہ آپ لاہور میں ریلوے کے ٹرین ایگزامینر کے دفتر میں پندرہ روپے مشاہرہ پر ملازم ہو گئے اور چند ماہ بعد ۱۸۹۹ء میں ایف اے کی تیاری شروع کر دی۔امتحان ایف اے اکتوبر ۱۸۹۹ء میں آپ نے ایف اے کا امتحان پرائیویٹ طور پر دینے کا ارادہ کر لیا اور چھ ماہ میں نصاب کی بعض کتب پوری اور بعض قریباً نصف کتب کی تیاری کرلی۔عربی نصاب بھی دیکھا اس کی تیاری بھی آپ خود ہی کرتے تھے کوئی پڑھانے والا نہ تھا۔اس کا منظوم حصہ ایسا مشکل تھا کہ آپ کو سمجھ نہیں آتا تھا اور بوجہ نومسلم ہونے کے زبان عربی سے زیادہ رابطہ بھی نہیں ہوا تھا۔آپ نے جناب الہی میں گریہ وزاری سے دعا کی کہ اے مولا کریم ! میں نو مسلم ہوں اکثر لوگ نو مسلموں سے نیک سلوک کرتے ہیں۔منظوم عربی نصاب میں سے جو سوال آنا ہے مہربانی کر کے مجھے بتا دے۔چنانچہ خواب میں آپ کو وہ پرچہ دکھایا گیا۔بعد بیداری آپ کو قافیہ کے الفاظ یا درہ گئے۔چنانچہ آپ نے یہ حصہ اچھی طرح از بر کر لیا بلکہ دیگر دوستوں کو بھی بتا دیا۔بعد امتحان دعا کی کہ یا الہی ! میری تیاری مکمل نہ تھی از راہ کرم مجھے کامیاب کر دے تو خواب میں آپ کو آواز آئی: