اصحاب احمد (جلد 7) — Page 229
228 جائے کہ میں نے اسے کیوں ہٹایا تو میں دامن کو پھاڑ دوں تو سلسلہ کے خلاف ایسے سامان پیدا ہور ہے ہیں کہ جو میری ذات کے سوا کسی کو معلوم نہیں اور جو کچھ میں بتاتا ہوں وہ بھی بہت بڑا ہے اور اس سے بھی نیند حرام ہو جاتی ہے اور میں اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی نیند حرام کر دیا کرتا ہوں۔۔۔پرسوں میں یہاں سے کام کر کے گیا تورات کے ساڑھے بارہ ایک بجے تک ڈاک پڑھی اور پھر صبح سویرے سے کام شروع کر دیا تو ہمارے ذمہ اتنے کام ہیں کہ انہیں چھوڑ ہی نہیں سکتے۔کل رات کو جب میں یہاں سے گیا تو جسم مضمحل تھا اور صبح کو بخار بھی تھا۔معلوم نہیں اب ہے یا نہیں۔گو جسم کوفت محسوس کرتا ہے مگر وقت نہیں کہ اس کا خیال رکھیں۔شریعت کہتی ہے کہ اپنے جسم کا بھی خیال رکھونگر پھر بھی مصروفیت ایسی ہے کہ جسمانی تکلیف کی کوئی پروانہیں کی جاسکتی اور میرے ساتھ کام کرنے والوں کی بھی یہی حالت ہوتی ہے۔چوہدری برکت علی صاحب کو مہینوں رات کے ۱۲ بجے تک تحریک جدید کا کام کرنا پڑا۔اسی طرح تحریک جدید کے دفتر کے کام کرنے کا وقت ۱۲ گھنٹے مقرر ہے اس سے زیادہ ہو جائے تو ہو جائے کم نہیں کیونکہ یہ اقل مقدار ہے۔اختتام کتاب ہذا (29) ،، اس بے نفس پاک گروہ صحابہ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے مسیح کو ان کلمات میں خبر دی تھی جو پوری ہوئی۔(۱) أَصْحَابُ الصُّفَّةِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا اَصْحَابُ الصُّفَةِ۔تَرَى اَ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ يُصَلُّونَ عَلَيْكَ۔رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مِنَّا دِيَا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ (29) (۲) إِذَا عَزَمَتْ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ۔وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهِ يَدُ اللهِ فَوْق أَيْدِيهِمْ - (30) (۳) اَللَّهُمَّ إِنَّ أَهْلَكْتَ هَذِهِ العِصَابَةَ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ أَبَدًا (31) گویا یہی لوگ تھے جو اللہ تعالیٰ کی زیر ہدایت حضرت مسیح موعود کی بنائی ہوئی کشتی نوح میں سوار ہو کر طوفان کفر وضلال میں محفوظ رہے اصحاب جن کی دعاؤں میں تضرع اور ابتہال تھا اور اگر یہ پاک گروہ مثیل اصحاب بدر دنیا سے نا پید ہو جاتا تو اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی معدوم ہو جاتی حضور کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا اور وہ مسلمانوں کے اس دوسرے گروه پر تا بروز قیامت غالب رہیں گے جو حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے۔خدا انہیں