اصحاب احمد (جلد 7) — Page 222
221 ۱۷ار دسمبر ۱۹۰۵ء (ص۱۲اک ۲) میں چوہدری صاحب کا چندہ بابت مدرسہ تعلیم الاسلام یوں درج ہے۔دو منشی برکت علی خاں صاحب محرر دفتر الحکم ۶٫۱ پائی اس چندہ کا اندازہ اس طرح بھی ہو سکتا ہے کہ ۵/ اکتوبرکوصرف اڑھائی روپے چندہ وصول ہوا۔(۲) آپ کا چندہ درویشان کا ذکر الفضل ۱۴؍ جنوری ۱۹۵۳ء (ص ۸ ) پر آتا ہے۔کچھ چندوں کا ذکر الفضل ۵۶-۲-۱اضمیمه (ک۱)۵۸-۳-۶ (ص۲۶) میں مرقوم ہے۔(۳) آپ بفضل تعالیٰ موصی ہونے کے علاوہ تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں شامل ہیں۔چنانچہ آپ نے ایک ہزار اٹھاسی روپے دس آنے چندہ دیا (17) (۴) آپ کی علالت یا آپ کی طرف سے دعا کے اعلانات (الحکم ۰۸-۳-۶ ص ۵ ک۳) الفضل ۵۸-۲-۴ ص اک ۱۵/۳/۵۸،۴ ( ص ۷ک ۴ اور ۴/۵۸ ۴۱ ص ۷ ک۳) میں اور وفات کے قریب کے چند ماہ میں الفضل میں مندرج ہیں۔(۵) تحریک جدید کے متعلق آپ کے دو بہت عمدہ مضامین جو بلی نمبر ہائے الحکم والفضل بابت ۲۸ دسمبر ۱۹۳۹ء میں شائع ہوئے تھے۔(۲) محلہ دار الفضل قادیان کے آپ نائب صدر تھے جب کہ اس محلہ میں مسجد کی تعمیر کا اہتمام کیا گیا۔یہ سارا انتظام چوہدری صاحب کے سپر د تھا۔آپ نے اہالیان محلہ سے پانچ ہزار روپیہ فراہم کر کے حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب زاد عمرہ کے زیر ہدایت اس کام کو باحسن طریق سرانجام دیا۔خاکسار مؤلف کو اس محلہ کی سکونت کے باعث اچھی طرح یاد ہے کہ آپ نے نہایت جانفشانی سے اسے تکمیل کو پہنچایا۔اس مسجد کے لئے قطعہ اراضی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ العالیٰ نے مفت عطا کیا تھا۔اور اس کی بنیا دسیدنا حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے رکھی تھی۔) (18) (۷) بعد ازاں یکم مئی ۱۹۴۴ء تا ۳۰ اپریل ۱۹۴۷ ء تین سال کے لئے آپ اس محلہ میں نائب صدر منتخب ہوئے۔(19) ایک نشان کے گواہ حضرت مسیح موعود کو ۲۸ فروری ۱۹۰۷ء کو یہ الہام ہوا۔سخت زلزلہ آیا اور آج بارش بھی ہوگی۔خوش آمدی نیک آمدی چنا نچہ صبح ہی قبل از وقوع تمام جماعت کو سنایا گیا۔اس وقت ذرہ بھر بادل نہ تھا۔