اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 206 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 206

206 حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں عرض کیا ہو کہ چندہ تحریک خاص کے کامیاب بنانے میں خاکسار کا بڑا حصہ ہے۔ممکن ہے یہ امر اس کا باعث ہوا ہو کہ حضور نے خاکسار کو کشمیر ریلیف فنڈ کا فنانشیل سیکرٹری مقرر فرمایا۔خاکسار نے حضور کی ہدایت کے ماتحت کام شروع کیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے ہزاروں ہزار روپیہ کشمیر ریلیف فنڈ میں عطا فر مایا اور خرچ ہوا۔صدرانجمن کا آڈیٹر مقرر ہونا ۱۹۳۲ء میں سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر انجمن کو حکم دیا کہ خاکسار کو آڈیٹر اور حضرت مرزا محمد شفیع صاحب پنشنز پوسٹل انسپکٹر کو محاسب مقرر کیا جائے اور حضرت منشی محمد اشرف صاحب کو پنشن دی جائے چنانچہ اس کی تعمیل ہوئی۔اور منشی صاحب کو حضور نے بعد پنشن احمد آباد محمود آبادسنڈیکیٹ کا سیکرٹری مقرر فرما دیا جنھوں نے اپنی عادت مستمرہ کے مطابق سندھ میں جماعت کے لئے حصول اراضی میں بہت کوشش کی اور اس میں اللہ تعالیٰ نے ان کو کامیاب فرمایا دار الانوار کا سیکرٹری مقرر ہونا ۲ فروری ۱۹۳۳ء کو حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب در دمرحوم تبلیغ اسلام کے لئے لندن بھیجے جارہے تھے اور آپ دارالانوار کمیٹی کے سیکرٹری بھی تھے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک روز قبل بعد مغرب خاکسار کو فر مایا کہ آپ ابھی جا کر دار الانوار کمیٹی کا چارج در د صاحب سے لے لیں وہ صبح ولایت جارہے ہیں۔چنانچہ خاکسار نے حضور کے حکم کی فورا تعمیل کی اور چارج لے لیا۔چارج میں میں نے دیکھا کہ دارالانوار کا سارار یکار ڈمکمل تھا اور مجھے اس میں ذرا دقت نہیں ہوئی۔مجھے اس کام میں جب بھی کوئی مشکل محسوس ہوئی اسی وقت حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر ہدایت حاصل کی اور کام ہو گیا۔اس وقت میرے ذمے تین کام ہو گئے۔بطور آڈیٹر صدرانجمن احمدیہ ، فنانشیل سیکرٹری کشمیر ریلیف فنڈ اور سیکرٹری دار الانوار کمیٹی الحمد للہ۔سیکرٹری دارالا نوار کے فرائض اب تک میں ادا کر رہا ہوں اس کا فنڈ اب تک محفوظ ہے۔وکیل المال تحریک جدید مقرر ہونا ۲۳ نومبر ۱۹۳۴ء کو حضور نے ایک خطبہ کے ذریعے تحریک جدید کا آغاز فرمایا اور اس کے دوسرے دن صبح ہی حضور لا ہور تشریف لے جارہے تھے۔احمد یہ چوک حضور کے انتظار میں کھچا کھچ احباب کرام سے بھرا ہوا تھا کہ حضور مسجد مبارک کی چھوٹی سیڑھیوں سے جو دفتر محاسب کے قریب کھلتی ہیں تشریف لائے۔خاکسار دفتر