اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 204 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 204

204 صدرانجمن کی ملازمت اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و رحم کے ساتھ ایک اور دروازہ میرے لئے کھول دیا وہ یہ کہ دفتر محاسب صدر انجمن احمدیہ میں ہیڈ کلرک حضرت منشی مرزا محمد اشرف صاحب * تھے۔انہوں نے مجھے فرمایا کہ اگر الحکم سے فارغ ہو گئے ہو تو میرے پاس محر رسوم کی جگہ ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ بارہ روپے ماہوار مل سکیں گے۔آپ کل سے کام شروع کر دیں۔چنانچہ میں ارجنوری ۱۹۰۹ ء سے حاضر ہو گیا اور بخوشی کام کرنے لگا۔صدرانجمن احمدیہ نے چھ ماہ بعد جولائی ۱۹۰۹ء میں مجھے پندرہ روپے ماہوار محر رسوم کے گریڈ ۱۵۔۱۔۲۰ میں مستقل کر دیا فالحمدللہ۔پندرہ روپے لیتے ہوئے ابھی دس ماہ گذرے تھے کہ دوروپے ماہوار ترقی دے کر سترہ روپے ماہوار پر مجھے دفتر تعمیر میں تبدیل کر دیا گیا اس وقت دفتر تعمیر کا کام بہت وسیع پیمانے پر ہورہا تھا کیونکہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کی عمارت بن رہی تھی اور ہائی سکول کے بورڈنگ کے سامنے کا ونگ (Wing) اور کواٹر ز کارکنان بھی بن رہے تھے۔ادھر اپنا بھٹہ بھی چل رہا تھا۔غرض پندرہ بیس ہزار روپے ماہوار کا خرچ تھا۔اس کی تقسیم حسابات رکھنے وغیرہ کا کام میرے سپر د ہوا۔سات آٹھ ماہ گذرنے کے بعد ایک دن مہتم تعمیر حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب ** بھٹی نے مجھے شام کے وقت کہا کہ بٹالہ عدالت میں ایک مقدمہ کل پیش ہونا ہے۔اس میں مجھے دفتر تعمیر کا ایک رجسٹر پیش کرنا ہے مگر وہ رجسٹر محرر نے ایسا مسخ اور کانٹ چھانٹ کر دیا ہے کہ اسے پیش کرنے پر ہم ہی الٹاز میر الزام آئیں گے۔اس لئے آپ آج ساری رات اس کام پر لگا دیں اور راتوں رات رجسٹر کی نقل دوسرے رجسٹر پر کر دیں تا میں کل اسے عدالت میں پیش کر سکوں۔میں نے کہا کہ میں حکم کی تعمیل میں حاضر ہوں۔چنانچہ میں نے مغرب وعشاء جمع کر کے اللہ تعالیٰ کا نام لے کر شروع کر دیا اور جب نماز فجر کی اذان ہوئی تو میں رجسٹر مکمل کر چکا تھا جون جولائی کے سخت گرم موسم کا یہ واقعہ ہے عدالت میں رجسٹر پیش ہوا، اور ڈگری فریق مخالف پر ہوگئی۔مقدمہ یہ تھا کہ ۱۹۱۰ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول اور اس کا عالی شان بورڈنگ اور کواٹرز وغیرہ تعمیر ہورہے تھے۔اور اس وقت اینٹوں کے بنانے کے لئے صدر انجمن احمد یہ نے اپنا ایک بھٹہ جاری کر رکھا تھا۔اس میں پتھر سے اینٹ بنانے والے بہت سا روپیہ پیشگی لے کر کام کرتے تھے ایک پتھیر پانچ سوروپے سے اوپر رقم لے کر دو چار دن بعد بھاگ گیا۔اس پر مہتم تعمیر نے بٹالہ میں مظفر خانصاحب پٹھان کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔یہ مجسٹریٹ قانونی تھا۔خراب دستاویز یا رجسٹر کٹا ہوا ☆ حضرت منشی محمد جلال الدین صاحب بلانوی کے صاحبزادے (جن کا اسم گرامی ۳۱۳ صحابہ کی فہرست میں پہلے نمبر پر درج ہے ) پاکستان میں وفات پا کر جہلم میں مدفون ہوئے (مؤلف) ان کے اور ان کے والد ماجد بھائی اہلیہ محترمہ بھاوجہ اور ہمشیرہ (کے جو سب صحابی ہیں ) حالات پر اصحاب احمد جلد شن مشتمل ہے(مولف)