اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 100 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 100

100 لگی اور خدا کے وعدوں کے مصداق اپنی ہی قوم کو سمجھ کر تمام قوموں سے بے تعلق اور غافل ہو گئے اور خدا کے وعدوں کے ایفاء کی آخری منزل اسی دنیا کو خیال کر کے قیامت سے بے خبر اور بہتیرے منکر ہوگئے۔فرمایا ہمت بلند ہونی چاہیے۔چنانچہ لکھا ہے (۱۰) سفر جہلم: ہمت بلند دار که را دار کردگار (94) ۱۹۰۳ء میں بمقدمہ کرم دین حضرت مسیح موعود کو جہلم کا سفر کرنا پڑا۔اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے بہت قبولیت بخشی اور کثرت سے مردوں اور عورتوں نے بیعت کی سفر میں حضور کی رفاقت کرنے والے احباب میں آپ کا نام ماسٹر عبدالرحمن صاحب قادیانی نومسلم ، بھی مرقوم ہے۔(۱۱) جلسہ احباب میں شمولیت:۔(95) ملکہ وکٹوریہ کی ڈائمنڈ جوبلی جون ۱۸۹۷ء میں قادیان میں بھی منائی گئی تھی۔اس میں شامل ہونے والوں کے اسماء حضرت اقدس کی طرف سے رقم ہوئے ہیں۔ان میں آپ کا نام یوں درج ہے۔۶۳ - شیخ عبدالرحمن صاحب۔۔۔۔۔۔۔یعنی نومسلم طالب علم قادیان) (96) ( (۱۲) حضرت اقدس کا ایک اشتہار حضرت مسیح موعود نے ایک اشتہار ۲۴ فروری ۱۸۹۸ء کو شائع کیا جس میں معارف قرآن میں مقابلہ کرنے کی پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی اور دیگر علماء کو دعوت دی ہے۔اس میں حضور رقم فرماتے ہیں : چاہئے کہ اس اشتہار کے وصول ( ہونے ) کے بعد جس کو میں رجسٹری کرا کر بھیجوں گا مہر علی شاہ صاحب دس دن تک اپنی منظوری سے مجھے اطلاع دیں لیکن ضروری ہوگا کہ یہ اطلاع ایک چھپے ہوئے اشتہار کے ذریعہ سے ہو جس پر میرے اشتہار کی طرح ہیں معزز لوگوں کی گواہی ہو۔ماسٹر صاحب عبد الرحمن صاحب ایف اے سیکنڈ ماسٹر ہائی سکول قادیان ماسٹر صاحب کا نام بھی بطور گواہ یوں درج ہے: (۱۳) ایک نشان کے گواہ:۔ماسٹر صاحب لکھتے ہیں: (97) سید ناصر شاہ صاحب جموں سے قادیان تشریف لائے اور حضرت مسیح موعود سے عرض کی کہ کسی ایسی