اصحاب احمد (جلد 6) — Page 20
20 قاضی ضیاءالدین صاحب کوٹ قاضی (ضلع گوجرانوالہ) ڈاکخانہ بوتالہ کا نام نامی بھی مرقوم ہے۔چندہ مذکورہ بالا کے لئے بانوے افراد نے وعدہ کیا یا نقد ادائیگی کی۔ان میں نمبر ۱۹ پر ” قاضی ضیاء الدین صاحب قاضی کوئی ا ع مرقوم ہے۔یعنی ایک آنہ چار پائی ماہوار گویا سالانہ ایک روپیہ چندہ قیام مطبع کے لئے ادائیگی کا آپ نے وعدہ کیا تھا۔ان بانوے افراد میں سے چھبیس نے اتنی ہی مقدار کا چندہ لکھوایا ہے۔اللہ تعالیٰ کی نظر تقویٰ کی روح پر ہوتی ہے وہ قادر تو ا نا خداریت کی مٹھی کو اک لشکر جرار کی شکست کا ذریعہ بنا سکتا ہے۔حضرت اقدس نے ضمیمہ انجام آتھم میں جلسہ میں شمولیت کرنے والوں کی فہرست مندرجہ آئینہ کمالات اسلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو پورا کرنے والی قرار دیا ہے۔پیشگوئی یہ تھی کہ ”مہدی اس گاؤں سے نکلے گا۔جس کا نام کدعہ ہے۔یہ نام در اصل قادیان کے نام کو معرب کیا ہوا ہے ) اور پھر فرمایا کہ خدا اس مہدی کی تصدیق کرے گا۔اور دور دور سے اس کے دوست جمع کرے گا۔جن کا شمار اہل بدر کے شمار سے برابر ہوگا۔یعنی تین سو تیرہ ہوں گے۔اور ان کے نام بقید مسکن و خصلت چھپی ہوئی کتاب میں درج ہوں گے۔‘ (6) حضور فرماتے ہیں: بموجب منشاء حدیث کے یہ بیان کر دینا پہلے سے ضروری ہے کہ یہ تمام اصحاب خصلت صدق وصفا رکھتے ہیں اور حسب مراتب جس کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔بعض بعض سے محبت اور انقطاع الی اللہ اور سرگرمی ء دین میں سبقت لے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی رضاء کی راہوں میں ثابت قدم کرے۔(7) ۳۱۳ صحابہ میں آپ کا شمار : جیسا کہ اوپر ذکر ہو چکا ہے۔۲۷ قاضی ضیاء الدین صاحب ۳۱۳ صحابہ میں شمار ہوئے۔آپ ان معدودے چند بزرگوں میں سے ہیں۔جو دوسری بار بھی دوسری فہرست مندرجہ ضمیمہ انجام آتھم میں ۳۱۳ صحابہ میں شمار ہوئے۔نہ صرف یہی بلکہ آپ کے دو فرزند اور آپ کے ذریعہ احمدیت قبول کرنے والے دیگر گیارہ افراد بھی ان مبارک صحابہ میں شامل ہوئے۔ان سب کے اسماء درج ذیل کئے جاتے ہیں : ا۔قاضی ضیاء الدین صاحب قاضی کوئی“ قاضی محمد یوسف صاحب قاضی کوٹ گوجرانوالہ قاضی فضل الدین صاحب قاضی کوٹ گوجرانوالہ نمبر ۳۵ نمبر ۱۴۲ نمبر ۱۴۳