اصحاب احمد (جلد 6) — Page 146
146 لئے سخت ابتلاء ہے۔حضور خاص توجہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ عورت کی شر سے بچالے۔بھروسہ ہے تو صرف اس کی ذات بابرکات پر ہے۔نرے ماڈی اسباب کارگر نہیں ہوا کرتے۔بواپسی جواب (سے) سرفراز فرما دیں کہ کیا تجویز کی جائے۔کیونکہ آج کل میں مقدمہ جاری ہونے والا ہے۔د, دیگر عرض ہے کہ شیخ رحیم بخش صاحب کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ چراغ دین کی کتاب چھپوانے کے واسطے حضور نے سخت تاکید کی ہے۔سو عرض ہے کہ میں مہتمم چھا پہ خانہ کے پاس اس غرض سے کئی دفعہ گیا ہوں۔اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اب چھپنے کی تجویز ملتوی ہوگئی ہے۔ان کے پاس روپیہ نہیں اور میں خود اس لئے نہیں چھاپتا کہ کوئی مفید کتاب نہیں۔جو دست بدست فروخت ہو سکے۔آخر میں نے اسے بہت کچھ طمع و ترغیب دے کر چھاپنے پر آمادہ کر لیا ہے۔کل لاگت کوئی ۵۰ یا ۶۰ روپیہ تک ہوگی۔جس کے ادا کر دینے کے واسطے میں نے اس سے عہد کر لیا ہے۔کچھ کتب حق تصنیف میں دی جائیں گی۔اور کچھ کتب مہتم چھاپہ خانہ کے نذر ہوں گی۔اگر خریدار پیدا ہو جائیں تو باقی ماندہ کتب فروخت کر کے لاگت کا کچھ حصہ وصول ہو سکتا ہے۔وہ نقلیں جو حضور کی خدمت میں ارسال کی گئی تھیں۔وہ کاپی میں آگئی ہیں۔کچھ مسودہ ادھر ادھر منتشر ہے۔مہتم چھاپہ خانہ اس کے جمع کرنے کی فکر میں ہے۔فیصلہ ہو جانے کے بعد ٹھیک ٹھیک فیصلہ کیا جائے گا۔دعا کریں کہ جیسے پہلے نقل حاصل کرنے میں خدا نے مجھے کامیاب کیا تھا۔ایسا ہی اب بھی کامیاب کرے۔جواب سے ممنون فرماویں۔عاجز کا بڑا بچہ اور منجھلے سے چھوٹا بیمار ہے۔اور عاجز کی اور عاجز کی بیوی کی صحت بھی درست نہیں ہے۔حضور خاص توجہ سے دعا کریں کہ شافی مطلق پوری پوری صحت بخشے۔والسلام عاجز قاضی عبدالرحیم۔نقشہ نویس محکمہ نہر۔جموں“ مورخہ ۲۶ مئی ۱۹۰۶ء میں نے اس میں کسی کی شکایت نہیں کی۔اور نہ ایڈیٹر صاحب پریشا کی ہوں۔جو کچھ مقدر ہوتا ہے۔ہو گزرتا ہے۔صرف اصلیت امر ظاہر کیا ہے۔“ حضور علیہ السلام نے اس خط پر اپنے دست مبارک سے رقم فرمایا: