اصحاب احمد (جلد 6)

by Other Authors

Page 9 of 159

اصحاب احمد (جلد 6) — Page 9

9 دل کی کیفیت کا کیونکر علم ہو گیا۔یہ اسی عشق کا ہی نتیجہ تھا کہ حضرت قاضی صاحب نے اپنی وفات کے وقت اپنی اولاد کو وصیت کی تھی کہ میں بڑی مشکل سے تمہیں حضرت مسیح موعود کے در پر لے آیا ہوں۔اب میرے بعد اس دروازہ کو کبھی نہ چھوڑنا۔چنانچہ آپ کی اولاد نے اس پر کامل طور پر عمل کیا۔حضور سے قاضی صاحب اور دیگر صحابہ کو عشق پیدا ہو جانے میں حضور کی توجہ الی اللہ اور قوت قدسیہ کار فرما تھی جس نے آپ میں ایک حیرت انگیز قوت جاذ بہ بلکہ مقناطیسی طاقت پیدا کر دی تھی کہ جو قلوب اپنی جبلت میں سعادت رکھتے تھے۔اس طرح آپ کی طرف کھنچے چلے آتے تھے کہ پھر ان پر جدائی بہت ہی شاق گزرتی تھی اور مفارقت کے ایام مرغ بسمل کی طرح تڑپتے گذرتے تھے۔چنانچہ حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ تحریر فرماتے ہیں: ” جب حضور کی پہلی تصنیف براہین احمدیہ شائع ہوئی تو دنیا میں آپ کی شہرت ہونے لگی اور باہر کے مقامات سے لوگ اس عجیب و غریب کتاب کے عجیب مصنف کی ملاقات کے لئے آنے لگے۔لیکن چونکہ قادیان کا گاؤں ایک طرف واقع تھا۔اس لئے ایسے زائرین کم اور کبھی کبھار ہی آتے تھے۔آپ کے پاس جب کبھی کوئی آتا تو وہ اپنا مقام قادیان کے قیام کو اپنی زندگی کے بہترین مسرت والے ایام پاتا اور آپ کی مفارقت کو نا پسند کرتا۔میں جب ۱۸۹۷ء میں قادیان آیا تو جامع مسجد اقصی کی دیوار پر ایک تحریر قاضی ضیاء الدین صاحب سکنہ قاضی کوٹ ضلع گوجرانوالہ کی دیکھی۔۔۔۔۔اگر میرا حافظ غلطی نہیں کرتا تو اس پر ۱۸۸۵ء کی تاریخ درج تھی۔اور اس کا مضمون یہ تھا کہ ”اگر وطن میں میری والدہ جو بوڑھی اور ضعیفہ ہیں نہ ہوتیں تو میں حضرت مرزا صاحب کی معیت سے جدا نہ ہوتا۔شاعر کے الفاظ صحبت بعد از لقائے تو حرام کسی اور کی نسبت آپ پر زیادہ صحیح طور پر صادق آتے ہیں۔میں نے مذکورہ بالا الفاظ یہ ظاہر کرنے کے لئے بیان کئے ہیں کہ حضرت احمد سے جن کو قریب سے واسطہ پڑتا تھا وہ آپ کی محبت سے آپ کی طرف کھنچے آتے تھے۔دیوار پر اوپر کی عبارت لکھنے کے کئی سال بعد قاضی صاحب موصوف نے جو کچھ مجھ سے بیان کیا وہ بھی ذکر کر دیتا ہوں۔ان کو اپنے آقا سے اس قدر عشق تھا کہ دیگر متعدد احباب کی طرح وہ ہمیشہ کے لئے اپنے وطن کو خیر باد کہہ کر اپنے بچوں سمیت قادیان ہجرت کر آئے تھے تا کہ اپنے آقا کی صحبت کی مسرت سے متواتر لطف اندوز اور آپ کے بچے قادیان کی زندگی کی برکات