اصحاب احمد (جلد 6)

by Other Authors

Page 55 of 159

اصحاب احمد (جلد 6) — Page 55

55 پیدائش: اہلیہ ام مکر مہ نواب بیگم صاحبہ بنت میاں رکن الدین صاحب صحابی بیان کرتی ہیں کہ میری والدہ مکرمہ مریم بی بی صاحبہ صحابیہ جو حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب کی بھانجی ہیں۔ذکر کرتی تھیں کہ میں نے اپنے نتھیال موضع کوٹ جان بخش ضلع گوجرانوالہ میں ہی پیدائش اور پرورش پائی اور وہیں ہوش سنبھالا تھا۔میری نانی صاحبہ ( والدہ حضرت قاضی صاحب) فرماتی تھیں کہ جب گیارہ بچیوں کے بعد ( جن میں سے چار نو عمری میں فوت ہو گئیں ) مجھے پھر امیدواری تھی۔اور کچھ عرصہ گذرا تو ایک دن میرے خاوند حضرت قاضی غلام احمد صاحب جو ولی اللہ اور بڑے دعا گو مشہور تھے۔صبح کی نماز کے بعد مسجد سے آ کر فرمانے لگے کہ آج خدا تعالیٰ نے اطلاع بخشی ہے کہ تمہیں ایک نیک لڑکا دیا جائے گا۔اسی طرح دوسرے روز پھر آ کر بتایا کہ آج اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ تم گیارہ دفعہ سورۃ اخلاص پڑھ کر دائیں جانب پھونکا کرو۔تیسرے دن پھر آ کر فرمایا کہ مجھے تمہارے پیٹ پر ضیاء الدین لکھا ہوا دکھایا گیا ہے۔چنانچہ آپ اپنے یقین کی بناء پر مجھے پہلے سے ہی ”ضیاء کی اماں ضیاء کی اماں“ پکارنے لگے۔مگر میں اس خیال سے کہ کیا ایسا بھی ہوگا۔شرم و حجاب کی وجہ سے آپ کو منع کر دیتی کہ بات اخفا میں رہے۔مبادا شرم سار ہونا پڑے۔لیکن خدا تعالیٰ کی بات اپنے وقت پر پوری ہوگئی اور ضیاء الدین نام رکھ دیا گیا۔میں نے بھی اسی عرصہ میں خوب دعائیں کیں کہ خدا تعالیٰ لڑکا ہی دے۔جو نہایت ہی پاک باز حاجی اور عمر والا ہو۔مگر یہ دعانہ کی کہ وہ میرے پاس بھی رہے۔چنانچہ وہ زیادہ تر باہر ہی علم دین وغیرہ حاصل کرتے رہے۔قاضی محمد عبد اللہ صاحب تصدیق فرماتے ہیں۔ولی اللہ کا ذکر : حضرت قاضی صاحب کے والد حضرت قاضی غلام احمد صاحب نے جو صاحب کشف اور رو یا صادقہ تھے۔اپنے متعلق کوئی نظارہ دیکھا۔آپ سبز پگڑی اور سبز ہی لمبا گر تہ پہنتے تھے۔پاؤں میں سادہ جوتی اور ہاتھ میں ہمیشہ سونا (عصا) رکھتے تھے۔اس نظارہ کی بناء پر موضع بھڑی شاہ رحمان جہاں ایک بھاری میلہ لگتا ہے۔تشریف لے گئے۔اور وہاں کئی لوگوں اور