اصحاب احمد (جلد 6)

by Other Authors

Page 101 of 159

اصحاب احمد (جلد 6) — Page 101

الوداع 101 کریں گے۔کیونکہ نسبتاً بہت سادہ ہیں اور گاؤں کے لوگ حق کو مضبوطی سے قبول کیا کرتے ہیں۔کسی چھوٹے گاؤں میں کسی سادہ علاقہ میں لنڈن سے دور جا کر کبھی ایک دو ماہ رہیں۔اور دعاؤں سے کام لیتے ہوئے تبلیغ کریں۔پھر اس کا اثر دیکھیں۔یہ لوگ سختی بھی کریں گے۔لیکن سمجھیں گے اور خوب سمجھیں گے۔ان کی سختی سے گھبرایئے نہیں۔بیمار کبھی خوش ہو کر دودھ نہیں پیتا۔ہمیشہ بڑے کام مجھ سے پوچھ کر کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اور ہر ایک شر سے محفوظ رکھے۔اور اعمال صالحہ کی توفیق بخشے۔زبان میں اثر پیدا کرے۔کامیابی کے ساتھ جائیں اور کامیابی سے واپس آئیں۔ہاں یاد رکھنا اس ملک میں آزادی بہت ہے۔بعض خبیث الفطرت لوگ گورنمنٹ برطانیہ کے خلاف منصوبہ کرتے ہیں۔ان کے اثر سے خود بچیں۔اور جہاں تک ہو سکے۔دوسروں کو بھی بچائیں۔وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمُدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ چوہدری صاحب کو السلام علیکم کہ دیں۔اور سب نومسلموں کو اور سیلون کی جماعت کو بھی اور بھی جو احمدی ملے۔كَانَ اللهُ مَعَكُمُ اَيْنَ مَا كُنتُم - آمین۔(58) وو آپ کی الوداعی تقریب اور روانگی کے متعلق مرقوم ہے: مرز امحمود احمد ۶ ستمبر ۱۵ء ۵ ستمبر کی رات کو تعلیم الاسلام ہائی سکول کے طلباء نے قاضی صاحب کی روانگی کا الوداعی جلسہ کیا اور معلمین اور متعلمین نے انگریزی اور اردو میں اخلاص سے بھری ہوئی تقریریں کیں۔جلسہ کے آخر میں قاضی صاحب کی کامیابی اور سلسلہ عالیہ کی ترقی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ۔ستمبر کو بعد نماز ظہر قاضی محمدعبداللہ صاحب بی۔اے بی ٹی بغرض تبلیغ ولایت کو روانہ ہوئے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ مع صدہا مخلص خدام کے جن میں مقامی عملہ ودفاتر کے اہلکار بزرگانِ دین اور ا کثر طلبائے مدارس بھی شامل تھے۔قاضی صاحب کو رخصت کرنے کے لئے ڈیڑھ دو میل تک تشریف لے گئے۔اثنائے راہ میں حضور نے قاضی صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اس وقت خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو تمام روحانی بیماریوں کا علاج قرار دے کے بھیجا ہے۔اسی میں اس