اصحاب احمد (جلد 6) — Page 99
99 کریں۔یہودی ذبح کرنے میں نہایت محتاط ہیں۔ان کے گوشت کو بے شک کھائیں لیکن مسیحی آج کل جھٹکا کرتے ہیں یا دم کھینچ کر مارتے ہیں۔اس لئے بغیر تسلی ان کا گوشت مسیحی کے ساتھ ایک ہی برتن میں کھانا جائز ہے۔انسان ناپاک نہیں۔ہاں ہر ایک ناپاکی سے ناپاک ہے۔عورتوں کو ہاتھ لگانا منع ہے۔احسن طریق سے لوگوں کو بتا دیں۔حضرت مسیح موعودؓ سے جب ایک عورت ملنے آئی تو آپ نے اسے یہی بات کہہ دی تھی۔رسول کریم سے بھی عورتوں کا ہاتھ پکڑ کر بیعت لینے کا سوال ہوا۔تو آپ نے اس سے منع فرمایا۔یہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔اس میں عورتوں کی بہتک نہیں۔کیونکہ جس طرح مرد کو عورت کو ہاتھ لگانا منع ہے۔اسی طرح عورت کو مرد کو ہاتھ لگا نا منع ہے۔پس اگر ایک کی ہتک ہوتی ہے تو دوسرے کی بھی ہتک ہے۔لیکن یہ ہتک نہیں بلکہ اسلام گناہ کو دور کرنے کیلئے اس کے ذرائع کو دور کرتا ہے۔یہ نفس کی چوکیاں ہیں۔یہاں سے اسے حملہ آور دشمن کا پتہ لگ جاتا ہے۔ہمیشہ کلام نرم کریں۔اور بات ٹھہر ٹھہر کر کریں۔جلدی سے جواب نہ دیں۔اور ٹالنے کی کوشش نہ کریں۔اخلاص سے سمجھا ئیں۔اور محبت سے کلام کریں۔اگر دشمن سختی بھی کرے تو نرمی سے پیش آویں۔ہر ایک انسان کی خواہ کسی مذہب کا ہو خیر خواہی کریں حتی کہ اسے معلوم ہو کہ اسلام کیسا پاک مذہب ہے۔جو لوگ آپ کے ذریعہ ہدایت پاویں ( انشاء اللہ ) ان کی خبر رکھیں۔جس طرح گڈریا اپنے گلے کی پاسبانی کرتا ہے۔ان کی پاسبانی کریں۔ان کی دینی یا دنیاوی مشکلات میں مدد کریں۔ہر ایک تکلیف میں۔ہرا بتلاء میں محبت سے شریک ہوں۔ان کے ایمان کی ترقی کیلئے دعا کریں۔انگریزی زبان سیکھنے کی طرف خاص طور سے توجہ کریں اور چوہدری صاحب کے کہنے کے مطابق عمل کریں۔وہ آپ کے امیر ہوں گے۔جب تک وہاں ہیں ان کی تمام باتوں کو قبول کریں۔جہاں تک اسلام آپ کو اجازت دیتا ہے۔محبت سے ان کا ساتھ دیں۔اور ان کے راستے میں روک نہ ثابت ہوں۔بلکہ ان کا ہاتھ بٹائیں۔تحریر کا کا آپ کریں۔تاکہ ان کی آنکھوں کو آرام ملے۔آپ دونوں کی محبت دیکھ کر وہاں کے لوگ حیران ہوں۔قرآن کریم اور احادیث کا کثرت سے مطالعہ کریں۔حضرت مسیح موعود کی کتب سے پوری واقفیت ہو۔مسیحی مذہب کا کامل مطالعہ ہو۔فقہ کی بعض کتب زیر نظر رہیں کہ وہ نہایت