اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 502 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 502

۵۰۷ میرے قلب کا یہ تاثر ہے کہ مولانا مرحوم کے مرتبہ کا علوم عقیلہ بالخصوص منطق و فلسفہ کا فاضل ( جو علوم کے شکوک و فنون کی پیدائش گاہ ہیں اور عمل کی قوت کا خون جونک کی طرح چوس لیتے ہیں ) قرآن کا ایسا بڑا عاشق اور محبت الہی میں اتنا گرم دل کہ اسی نوے سال کی عمر میں بھی کوئی با جماعت نماز ضائع نہیں کی۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ والصلوۃ والسلام کی قوت قدسیہ کا ایک عظیم معجزہ ہے یہ حضور علیہ السلام کی سچائی کا ایک نشان ہے اور علامہ نورالدین رضی اللہ عنہ اور حضرت فضل عمر ایدہ اللہ کی صحبت فیض اثر کا ایک نہایت شاندار ثبوت۔میں نے حضرت فضل عمر ایدہ اللہ کے درسوں میں آپ کو دیکھا کہ با قاعدہ نوٹ بک اور پنسل ساتھ لاتے اور درس کے نوٹ لکھتے جاتے۔علم اور انسانیت کی صحیح ترین علامت انکسار ہے ورنہ اپنے علم کا احساس ہی حجاب بن سکتا تھا۔ایسے لوگ اب کہاں پیدا ہوں گے۔کب پھر کوئی مسیح آئے اور ایسے لوگ پیدا کر جائے۔(۴۳) از اخویم چوہدری محمد شریف صاحب رئیس التبلیغ و انچارج احمد یہ مسلم مشن گیمبیا مغربی افریقہ ) سابقہ مبشر بلاد اسلامیہ ہمارے سب سے بڑے استاد ( الشیخ الاکبر ) حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ایک بہت بڑے مسلمہ عالم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے خاص محبوب اصحاب ( دوستوں ) رضی اللہ عنہم میں سے تھے۔اور نیکی، تقویٰ، طہارت و وجاہت میں ایک خاص مقام رکھتے تھے اور بلاخوف تردید کہا جاسکتا ہے کہ ایسے پاک وجود جن سے خداشناسی اور معرفت الہی حاصل ہو، بہت بہت لمبے وقفے کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے آپ کو اثناء زمانہ مبارکہ اقامت قادیان دارالامان (۱۹۱۹ء تا ۱۹۳۸ء) بیس سال تک متواتر دیکھنے کا موقع ملا۔1919ء میں میری عمر سات آٹھ سال تھی۔اور آپ اس وقت کمال عالم شباب میں تھے۔اس وقت سے لے کر جب تک کہ میں نو جوان ہو کر براہ راست آپ کے حلقہ شاگردی میں داخل نہ ہوا۔مجھے عام طور پر اپنے ماحول ( احمدی و غیر احمدی) سے یہی سننے کا موقع ملا کہ آپ بہت بڑے عالم اور بہت نیک و بزرگ سید آل رسول ہیں۔بچپن کے زمانہ میں دیکھنا یا نہ دیکھنا میرے خیال میں کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتا۔اس لئے ان ایام کی یادداشتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس وقت کے کچھ حالات لکھتا ہوں جب نوجوانی کی عمر میں براہ راست آپ کی شاگردی میں داخل ہو کر اور نہایت اچھی طرح اور گہری نظر سے آپ کو دیکھنے اور آپ سے فیوض حاصل کرنے کا موقع ملا۔وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِالله