اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 448 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 448

۴۵۳ گوحضرت مولوی صاحب ہجرت کر کے قادیان آئے۔یہ بھی وقف ہی تھا پھر بھی حضرت اقدس علیہ بقیہ حاشیہ:- ثبوت لاف زنی کی کہ حافظ روشن علی صاحب نے اقرار کیا کہ فلاں مناظرہ میں ان کو شکست ہوئی۔حضرت مرزا صاحب کو مقابلہ کی تاب نہ رہی۔حالانکہ خود اعجاز احمدی کا مثل نہ لا کر وہ عاجز ہوا۔۴۵ سال تک اپنی تفسیر کی وجہ سے اپنے فرقہ میں فتنہ وانشقاق کا باعث بنارہا۔ضد بھی فتنہ کے جاری رکھنے کا موجب بنی۔فتنہ و انشقاق پیدا کرنا۔پھر اپنی ضد سے جاری رکھنا۔ضد کم عقلی عدم شرافت پر دال ہے۔اصلاح تفسیر کا وعدہ کر کے پھر عدم ایفاء ظاہر کرتا ہے کہ یا تو اس کا وعدہ شریفانہ قول نہ تھا بلکہ نفاق تھا یا عدم ایفاء کے حق میں دلائل پیش کرنا لغو اور بکواس ہے اور وہ عقل سے کورا ہے۔یہ اصول پرستی نہیں۔ہنڈیا کے اُبال کی طرح پہلے وعدہ اصلاح کرلیا پھر جوش ٹھنڈا ہوا تو اس پر عمل نہ کیا۔یہ سارے امور اس کے مخفی عیبوں سے پردہ اٹھاتے ہیں۔(11) الالائمي عار النساء ابا الوفاء ( صفحہ ۸۳۔اے مجھے ملامت کا نشانہ بنانے والے ثناء اللہ ! جو کہ عورتوں کی نظر میں بھی عار ہو ) ثبوت مباحثہ مد کے چند ماہ کے اندر اس کی دواڑھائی صد کی آبادی میں سے ایک سو میں افراد طاعون سے لقمہ اجل بن گئے اور پھر ۱۹۱۰ء میں دوبارہ طاعون کا شدید حملہ ہوا تو عورتوں تک نے محسوس کیا کہ ملانوں نے ثناء اللہ کو بلوا کر حضرت مرزا صاحب کو گالیاں دلوائیں یہ اس کی پاداش ہے۔چنانچہ وہ ملانوں کو کوستی تھیں۔ثبوت (۱۲) مدمّر (ہلاک شدہ صفحہ ۳۹) صیدالر دی ( ہلاکت کا شکار - صفحه ۸۴) اس کے کا فروزندیق مخالف مذہب محمد ثین گویا روحانی مردہ اسے اس کے فرقہ کے متقی اور عالم بزرگوں نے قرار دیا۔(۱۳) در بدر گدائی کرنے والا۔دو دو آنے کے لئے وہ در بدر خراب ہوتا پھرتا ہے۔اور خدا کا قہر نازل ہے اور مردوں کے کفن یا وعظ کے پیسوں پر گزارہ ہے (صفحہ ۲۳)