اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 184 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 184

۱۸۸ ہونے کے آپ امام الصلوۃ ہوتے اور کبھی صرف امام الصلوۃ مقررفرماتے۔صرف امام الصلوۃ ہونے کی صورت میں جمعہ امیر مقامی پڑھاتے لیکن قریباً ایک چوتھائی صدی تو مجھے بھی یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ حضور کی علالت وسفر کے ایام میں مولوی صاحب ہی مسجد مبارک میں امامت پر مقرر ہوتے تھے اور بہت لمبے عرصہ سے یہ امر د یکھنے میں آتا تھا کہ جن جنازوں کی نماز حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نہیں پڑھا سکتے تھے حضرت مولوی صاحب ہی پڑھاتے تھے۔جو نماز میں اتباع امیر اور اتحاد ملت کے لطیف سبق پر مضمون میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تحریر بعض خطبات وغیرہ کے حوالے ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔گو۱۹۰۵ء سے ۱۹۴۷ء تک آپ نے کثیر تعداد میں خطبات دیئے: خطبات جمعہ وعیدین : (۱) ۳-۰۸ - ۶ کو جمعہ حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب سلمہ رتبہ نے پڑھایا ۹۸ بدر میں زیر دیۃ المہدی مرقوم ہے کہ حضرت مسیح موعود کی صحت اچھی ہے اور صبح و شام سیر کے لئے تشریف لے جاتے ہیں اور مسجد مبارک میں مولوی صاحب کے جمعہ پڑھانے کا ذکر کر کے خطبہ کا مختصر خلاصہ درج کیا ہے۔۹۹ حضور کی صحت اچھا ہونے کے مد نظر یقین ہے کہ حضور بھی اس جمعہ میں موجود ہوں گے۔حضرت مولوی نورالدین صاحب کے ایک وعظ کا بھی ذکر ہے۔غالباً انہوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ پڑھایا ہوگا۔ان ایام میں دو جگہ جمعہ ہوتا تھا اور وہ مسجد اقصیٰ میں جمعہ پڑھاتے تھے۔(۲) ۱۳-۳-۰۸ کو وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُه پر خطبہ پڑھنا ۱۰۰ یہ خطبہ ۳ کالم میں الحکم ۱۸-۳-۰۸ میں درج ہے۔(صفحہ ۶۵) (۳) غالبا ۱۴-۲-۲۷ کا جمعہ پڑھانا انا حضرت صاحبزادہ صاحب (خلیفہ ثانی ایدہ اللہ تعالیٰ ) وزیر آباد گئے ہوئے تھے۔۱۰۲ (۴ تا ۱۴) خطبات جمعہ ۱۷-۴-۳ (اسلام کی ترقی کے لئے مل کر دعائیں کرو) ۱۸-۴-۱۹ ، ۱۸-۴-۲۶ ( بابت استغفار ) ۱۸-۵-۱۰ ( بعثت نبی خدا کا فضل ہے ) ، ۱۸-۵-۱۷ (اپنی حالت پر غور کرو ) ۱۸-۵-۲۴ اولوالالباب وہ ہیں جو ذکر الہی میں لگے رہیں ) ، ۱۸-۵-۳۱ (خدا کی راہ میں کھلے دل سے خرچ کرنا چاہئے ) ، ۱۸-۶-۷ (اطاعت امیر ( ۱۸-۶-۱۴ ( روزوں کی فلاسفی ) ، ۱۸-۷-۵ (اپنی اصلاح کرو) ، ۶-۱۸ - ۲۸ ( مسیح کے حواری بننا چاہتے ہو یا نبی کریم کے صحابہ ) ۱۰۲