اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 115 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 115

١١٩ سال بھر اٹھتے ہیں۔مطالعہ کے لئے کتب و اخبارات سلسلہ کے علاوہ بھی لٹریچر خریدتا ہوں جن سے تالیف میں بھاری مددملتی ہے۔چنانچہ اصحاب احمد جلد یاز دہم میں ایسے لٹریچر سے کافی استفادہ کیا گیا ہے۔خاکسار کی تالیفات کو خرید کر اور مستقل خریدار بن کر حوصلہ افزائی کرنا اس کا م کو تند ہی سے جاری رکھنے میں بہت مد ہو سکتا ہے۔صاحب توفیق احباب یکصد یا پچاس یا پچیس روپے یکمشت یا باقساط ادا کر کے ہمیں دس یا پانچ جلدیں ( سابقہ اور آئندہ ) حاصل فرما ئیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت تک تین ہزار سے زائد صفحات شائع کئے جاچکے ہیں اور قریباً ڈیڑھ صدصحابہ کے سواخ پیش کر چکا ہوں۔درخواست دعا احباب دعا فرمائیں کہ صحابہ کرام خصوصاً سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی۔سیدنا حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ، حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اور سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی عمروں اور صحت میں اللہ تعالی خارق عادت برکت ڈالے اور صحابہ کے زمانہ کو بہت ممتد فرمائے اور خاکسار کو اصحاب احمد کے کام کی تعمیل کی اور احباب کرام کو حالات مہیا کرنے کی توفیق عطا کرے اور خاکسار کی قلمی خدمت اللہ تعالیٰ کے حضور مقبول ہو اور جس دوست نے سب سے زیادہ اس کام میں اعانت کی ہے اللہ تعالیٰ اسے دینی و دنیوی برکات سے نوازے۔آمین 11 جنوری یوم الجمعہ بیت الفکر۔دار امسیح قادیان والسلام خاکسار ملک صلاح الدین ایم۔اے ممبر و آڈیٹر ہر سہ انجمن ہائے ( صدر انجمن احمد یہ انجمن تحریک جدید و انجمن تحریک وقف جدید )