اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 114 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 114

۱۱۸ 11- بھارت: منشی محمد شمس الدین صاحب ( سابق امیر جماعت کلکتہ ( الحاج مولانا محمد سلیم صاحب فاضل کلکتہ (سابق مبشر بلاد اسلامیہ ) الحاج مولوی محمد اسمعیل صاحب یادگیری وکیل یادگیر۔سیٹھ محمد الیاس صاحب یادگیری۔۱۲- اقارب میں سے چوہدری محمد حسین صاحب ( والد ماجد ڈاکٹر عبدالسلام صاحب پروفیسر لندن ) اور ڈاکٹر صاحب، ملک حبیب الرحمن صاحب ڈویژنل اسٹنٹ انسپکٹر مدراس، عمویم حکیم دین محمد صاحب پنشن دار الرحمت ربوہ اور ان کی دختر نعمت اللہ صاحبہ ثروت، عمویم ملک غلام احمد خان صاحب مالک دارالفضل ڈسپنسری (بصیر پور ضلع منٹگمری ) اور ان کے صاحبزادہ ملک خلیل احمد صاحب مقیم لندن - اخویم ملک برکت اللہ صاحب بی۔اے ایل ایل بی (منٹگمری) اخویم ملک حشمت اللہ و ملک ذکاء اللہ صاحبان مقیم شکا گو، امریکہ ) عمزاد ملک مبارک احمد صاحب ارشاد کراچی اور ان کی اہلیہ محترمہ۔۱۳۔بیرون ہند و پاک : حافظ صالح محمد الہ دین صاحب سکندر آباد (حال مقیم امریکہ ) حنیف جواہر صاحب (ماریشس ) نیاز احمد صاحب (بحرین) الحاج محمد شریف صاحب ( بمقام احمدی خلیج فارس)، چوہدری مختار احمد صاحب ایاز ( ٹانگانیکا، مشرقی افریقہ ) چوہدری محمد حسین صاحب کھوکھر ( بمقام جنجہ، یوگنڈا ، مشرقی افریقہ ) ، ڈاکٹر عبداللطیف صاحب ( عدن) مولوی عبد الکریم صاحب شرما ( مجاہد مشرقی افریقہ ( فجزاهم الله احسن الجزاء في الدنيا و الاخرة آمين ۱۴ دفتر بہشتی مقبره ربوه: قاضی عبدالرحمن صاحب سیکرٹری مجلس کار پرداز بہشتی مقبره ربوہ اور آپ کے عملہ کا بھی بہت ممنون ہوں جنہوں نے دفتر وصیت سے متعلق حضرت مولوی صاحب کی کارکردگی کے بارے میں خندہ پیشانی سے مجھے مواد مہیا کیا اور اس تعاون کو اپنا فرض منصبی سمجھا۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔طریق اعانت بصورت خریداری یہ امر کسی سے مخفی نہیں کہ اس سلسلہ تصنیف کے لئے بہت سے اخراجات کرنے پڑتے ہیں جن سے استفادہ سالہا سال بعد ہوتا ہے لیکن اخراجات فوری طور پر کرنے پڑتے ہیں۔نیز خط وکتابت پر کافی اخراجات