اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 575 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 575

۵۸۱ کے ساتھ حاصل نہیں ہو سکتے۔شریعت نے ان عبادات میں دوسروں کی امداد کو نظر انداز کیا ہوا ہے کیونکہ ہر ایک کے لئے ہر ایک وقت میں دوسروں کی امداد حاصل نہیں ہو سکتی۔جیسے امیر کوسفر میں آسائش ہو سکتی ہے مگر ہر ایک کو حاصل نہیں ہوسکتی۔اس لئے سفر کو عام طور روزے کا مرخص بنا دیا۔اسی طرح بیمار کو گو دوسروں کی امداد سے وضو اور فنسل آسان بھی ہو۔مگر ہر ایک کو ہر ایک وقت میں حاصل نہیں ہو سکتی۔اور بیمار کو خو داٹھ کر پانی لینا اور پھر خود بیٹھ کر وضو کرنا آسانی کے ساتھ میسر نہیں ہو سکتا اسی طرح مسافر کو بھی آسانی سے میسر نہیں ہو سکتے۔قرآن مجید عربی میں نازل ہوا ہے اور عرب میں سفر عموما قافلہ ہی کے ساتھ ہوسکتا تھا۔اب قافلہ چل رہا ہے۔زید کو نسل کی ضرورت ہے اب قافلہ کوٹھہر الینا اس کے اختیار سے باہر ہے اور قافلہ سے علیحدہ ہو کر غسل کرتا ہے تو قافلہ سے بچھڑ جانے کا خطرہ ہے اسی طرح سے اور کئی طرح کی مشکلات پیش آتی ہیں جو کہ قوت میسرہ کے خلاف ہیں اس لئے مرض اور سفر کو بدوں کسی مزید قید کے غنسل اور وضو کے لئے سبب مرخص قرار دے دیا ہے۔تیسری بات جو یہاں غور طلب ہے وہ یہ ہے کہ فلم تجدوا ماء سے پہلے صرف دو ہی امر نہیں بلکہ تین امور مذکور ہیں۔پہلا کنتم مرضی۔دوسرا او علیٰ سفر اور تیسرا اوجاء احد منكم من الغائط اولا مستم النساء اور تیسرے امر کو بھی لفظ اؤ کے ساتھ ہی ذکر کرنا صاف دکھاتا ہے کہ جو درجہ پہلے دونوں کا ہے۔وہی اس تیسرے امر کا بھی ہے۔حالانکہ بظاہر ایسا نہیں کیونکہ پہلے دونوں یعنی مریض ہونا اور مسافر ہونا نواقص وضو یا موجب غسل نہیں۔بلکہ وضو اور غسل کی جگہ نیم کے باعث اور سبب ہیں۔لیکن امر سوئم یعنی پاخانہ پھر نایا عورتوں کو چھونا نواقص وضو اور موجب غنسل ہیں۔اور وضو اور غسل کی جگہ تیم کے سبب مرخص نہیں۔پس واقعہ اور عبارت دونوں آپس میں مخالف ہیں۔عبارت بتاتی ہے کہ تینوں بلکہ چاروں تیم کے مرخص ہیں۔یعنی مرض اور سفر اور پاخانہ پھرنا اور عورت سے ملنا ایسے امور ہیں کہ جن میں سے ہر ایک کے ساتھ تیم جائز ہو جاتا ہے اور واقعہ یہ ہے کہ مرض اور سفر تو تیم کے جواز کے سبب ہیں۔مگر مریض اسی وقت تیم کرے گا۔جبکہ پیشاب یا پاخانہ پھرنے سے وضو نہ رہے یا عورت کے ملنے سے جب دار ہو جائے اور پاخانہ پھرنے سے وضوٹوٹے گا یا عورت کے ملنے سے جب دار ہو گا مگر مجرد ان سے تمیم کرنا جائز نہیں ہوگا۔پس یا تو عبارت کو واقعہ کے مطابق کیا جائے یا واقعہ کو عبارت کے مطابق بنایا جائے اور ظاہر ہے کہ لغت اور قواعد زبان کو ملحوظ رکھتے ہوئے عبارت واقعہ کے مطابق ہو نہیں سکتی۔لیکن واقعہ سوائے کسی تکلیف کے عبارت کے مطابق ہو سکتا ہے۔اور یہ اس طرح ہے کہ تیم کے اسباب مرخص حقیقت میں تین ہیں۔(۱) مرض (۲) سفر (۳) عـدم وجدان ماء اور قرآن مجید کا یہ طریق ہے کہ جہاں ایک چیز کے ساتھ دوسری چیز کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔