اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 403 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 403

۴۰۸ ۲۴- از لالہ دھرت رام صاحب سابق ملازم میونسپل کمیٹی قادیان میرا ایک بیٹا مدراس کے علاقے میں انجینئر ہے میں نے حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں مدرسہ تعلیم الاسلام میں تعلیم حاصل کی۔ہم نے حضرت مولوی سرور شاہ صاحب سے دینیات پڑھی۔آپ کا علم کیا تھا بحر بیکراں تھا۔سال بھر بسم اللہ کی تفسیر کرتے رہیں تو بھی ختم نہ ہو۔آپ غیر مسلم طلباء سے بھی نہایت محبت سے پیش آتے تھے نہایت کم گو تھے اور عام باتوں سے واسطہ نہیں رکھتے تھے۔۲۵۔آپ کے نواسے اخویم سید مسعود مبارک شاہ صاحب خلف حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں جب بھی حضرت نانا جان کے گھر جاتا آپ مجھے مٹھائی وغیرہ ضرور دیتے۔میرے علم طفولیت کے بعد بھی آپ کا یہ مشفقانہ اور بزرگانہ سلوک برابر جاری رہا حتی کہ میری شادی بھی ہو چکی تھی۔آپ جب بھی ملتے ضرور کچھ نہ کچھ دیتے۔بازار میں بھی ملاقات ہو جاتی تو دور سے دیکھ کر جیب میں ہاتھ ڈال لیتے اور بٹوہ نکال کر مصافحہ کرتے اور کچھ رقم عنایت فرماتے۔مجھے والد صاحب مرحوم نے کئی بار سنایا کہ میری والدہ صاحبہ مرحومہ جب بھی حضرت مولوی صاحب کے کمرے میں کسی کام کے لئے جائیں۔آپ کھڑے ہو جاتے حالانکہ آپ باپ تھے میں نے آپ کی والدہ سے اس کا سبب پوچھا تو کہنے لگیں کہ میں نے ابا جی کو کئی بار کہا ہے کہ آپ کیوں کھڑے ہوتے ہیں تو فرماتے ہیں کہ اولا د جب بڑی ہو جائے تو والدین پر لازم ہے کہ ان کی عزت کریں۔گویا اگر موا اولادکم کے ارشاد نبوی پر آپ پوری طرح عامل تھے۔۱- از اخویم مولوی محمد بیبین صاحب سابق محر ر ضیافت۔حال مقیم ربوہ لنگر جلسہ سالانہ اور سٹور جلسہ قادیان کی ملازمت کے تعلق میں میں نظارت ضیافت سے منسلک تھا۔سٹور بالآخر منتقل ہوتے ہوتے سابق زنانہ جلسہ گاہ کی عمارت میں آگیا اور پھر ۱۹۳۶ء میں جلسہ سالانہ کا اندرونِ شہر کا لنگر بھی اسی احاطہ میں تعمیر ہو گیا۔میں ۱۹۳۴ء سے ۴۶۔۱۹۴۵ء تک کے عرصہ کا عینی شاہد ہوں کہ آپ بلا ناغہ رات کو ایک بجے کے بعد نماز تہجد کے لئے اٹھ بیٹھتے تھے۔آپ کے کمرہ میں روشنی ہونے سے اس کا علم ہو