اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 292 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 292

۲۹۶ توجہ دلائی اور جناب قاضی محمد نذیر صاحب نے حسب ذیل ریزولیوشن پیش کیا۔۔اساتذہ وطلباء جامعہ احمدیہ حضرت مولانا سید سرور شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کی وفات کو ایک قومی صدمہ محسوس کرتے ہیں۔حضرت مولوی صاحب موصوف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابی سلسلہ کے ایک مخلص ، پُر جوش اور بے بدل عالم تھے اور عرصہ تک آپ جامعہ احمدیہ کے پرنسپل رہ چکے ہیں اس لئے ہمیں طبعی طور پر ان کی وفات سے سخت صدمہ پہنچا ہے۔اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں آپ کے مدارج کو بہت بلند کرے اور آپ کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرماوے۔ہمیں حضرت مولوی صاحب کے اہلبیت سے اس صدمہ میں دلی ہمدردی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو۔خاکسار پرنسپل جامعہ احمد سید قادیان ۲۷۴ آپ کے کتبہ کی عبارت ذیل میں مرقوم ہے :- وصیت نمبر ۳۰۳ مزار حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب تاریخ وفات ۴۷-۶-۳ عمر ۹۰ سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی اور قادیان ہجرت کر کے سالہا سال حضور کی صحبت میں گزارے۔نہایت بلند پایہ جید عالم تھے اور علوم اسلامی پر بڑی وسیع نظر رکھتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی انہیں بہت قدر کی نظر سے دیکھتے تھے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کی وفات کے بعد جب مولوی سید محمد احسن صاحب قادیان میں نہیں ہوتے تھے تو حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب ہی مسجد مبارک میں نمازیں اور جمعہ پڑھایا کرتے تھے۔سالہا سال جامعہ احمدیہ کے پرنسپل رہے اور لمبے عرصہ تک صیغہ بہشتی مقبرہ کے سیکرٹری بھی رہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔خاکسار مرزا بشیر احمد۔ربوہ تعین عمر : (۱) آپ کا بیان ہے کہ ۱۹۴۷ء میں آپ کی عمر بانوے سال تھی ( اصحاب احمد جلد پنجم حصہ اول ص ۱۲) اس میں آپ کو شدید سہو ہوا ہے۔اس بارہ میں ذیل میں شواہد رقم کئے جاتے ہیں۔