اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 291 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 291

۲۹۵ ایک قرارداد تعزیت جامعہ احمدیہ کی قرار داد تعزیت درج ذیل ہے :- آج اساتذہ وطلباء جامعہ احمدیہ کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کے پاکیزہ خصائل پر خاکسار نے مختصر تقریر کی اور ان کے پاک نمونہ کی پیروی کی طرف شیہ: کے لڑکے سید ناصر شاہ کی ایک درخواست لف ہذا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ یہ خواہش مولوی صاحب مرحوم کی اپنی تھی۔جیسے انہوں نے کئی دفعہ ظاہر کیا اور مولوی عطا محمد صاحب ہیڈ کلرک دفتر مقبرہ بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔یہ جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام والے قطعہ کے بالمقابل غربی جانب پہلے پلاٹ کا شمالی مشرقی کو نہ ہے۔یہاں صاحبزادہ شہید مرحوم کے کتبہ کی وجہ سے ایک قبر کی گنجائش ہے۔مولوی صاحب مرحوم کی خواہش تھی کہ مجھے اس جگہ دفن کیا جائے اور صاحبزادہ شہید مرحوم کا کتبہ ذرا ایک طرف کر کے لگ جائے۔مولوی عطا محمد صاحب کہتے ہیں کہ دونوں کی گنجائش نکل آئے گی۔کیونکہ ابتداء میں قبروں کے لئے جگہ زیادہ کشادہ رکھی جاتی تھی۔پس اگر حضور کو شرح صدر ہو تو اس کی اجازت مرحمت فرمائی جاوے۔ورنہ دوسری جگہ اس قطعہ میں ہے۔جس میں میر عنایت علی شاہ صاحب مرحوم اور مولوی غلام حسن خان صاحب مرحوم پشاوری اور مولوی عبد الماجد صاحب مرحوم بھاگلپوری کی قبریں ہیں۔فیصلہ سے مطلع فرمایا جائے۔عزیز سید ناصر شاہ صاحب کی تحریر لف ہذا ہے۔جس پر مولوی عطا محمد صاحب کی شہادت بھی درج ہے۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۴۷-۶-۳ فرمایا کہ مولوی صاحب مرحوم کی خواہش کے مطابق کر لیا جائے۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۴۷-۶-۳ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم بحضور سید نا حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ بنصرہ السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ حضرت والد صاحب فوت ہو چکے ہیں۔حضور کے غلام زادہ کی خواہش ہے کہ جہاں پر حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف صاحب شہید کا کتبہ ہے وہاں پر حضرت والد صاحب کو دفن کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی جائے۔قبر کھدوانی پڑے گی۔حضور جنازہ کے متعلق جو مناسب ارشاد ہو۔غلام زادہ کو مطلع فرما دیں۔خاکسار سیدمحمد ناصر شاہ۔میں گواہی دیتا ہوں کہ مولوی صاحب مرحوم اس جگہ کی خواہش رکھتے تھے۔عطا محمد ۴۷-۶-۳۔