اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 159 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 159

۱۶۳ تبلیغ شروع کی اور جلد ہی اللہ تعالیٰ نے اسی سفر میں ان کو شرح صدر عطا کیا اور اسی وقت انہوں نے بیعت کر لی۔مجھے مرحوم سے اور مرحوم بھائی صاحب کو مجھ سے خاص محبت تھی۔ہمارے گاؤں میں احمدی تو ہیں مگر عموما باہر رہتے ہیں۔مجھے مرحوم بھائی صاحب کے نواسے نے وفات کی اطلاع دی ہے اور لکھا ہے کہ اس نے مسلمانوں کے مجمع کے ساتھ نماز جنازہ پڑھائی۔چونکہ ان کا وہ نواسہ حسن ظن رکھتا ہے مگر جہاں تک مجھے معلوم ہے اس نے بیعت نہیں کی۔اس لئے احباب سے درخواست ہے کہ مرحوم بھائی صاحب کا جنازہ پڑھتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت فرمائیں۔والا جر عند اللہ “ ۲۷ (۳) سید غلام حسین شاہ صاحب آپ اپنی والدہ ماجدہ سے تینوں بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔حضرت مولوی صاحب مجھلے تھے۔مولوی صاحب کی شادی کے جلد بعد سید صاحب قادیان آئے اور بیعت کی اور سوا سال کے قریب یہاں قیام کیا۔پھر آپ کو زیادہ دیار حبیب کا موقع نہیں ملا۔ایام خلافت اولی میں وفات پائی 2 (5) میر جی سید سرور شاہ صاحب و اہلیہ محترمہ سید صاحب مولوی صاحب کے پھوپھا سید محمد اشرف صاحب کے بیٹے اور آپ کی پہلی اہلیہ کے بھائی تھے۔سید محمد اشرف صاحب آپ کے دادا کے چچا زاد بھتیجے تھے اور احمدیت کے زمانہ سے قبل ہی فوت ہو چکے تھے۔سید سرور شاہ صاحب نے اور آپ نے حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول کی مرسلہ کتب آئینہ کمالات اسلام وغیرہ پڑھی تھیں جس سے متاثر ہو کر سید صاحب نے حضرت مولوی صاحب سے قبل بیعت کا اصحاب احمد جلد پنجم حصہ اول ( ص ۱۰۰۹) اہلیہ دوم مولوی صاحب بیان کرتی ہیں کہ سید صاحب مولوی صاحب سے تین سال چھوٹے تھے اور ۱۹۰۳ء میں قادیان آئے تھے۔دوسری جگہ تفصیل سے ذکر آتا ہے۔مولوی صاحب کی شادی مارچ ۱۹۰۳ء میں ہی متعین ہوتی ہے۔چونکہ یہ امر یقینی ہے کہ سید غلام حسین صاحب دوبارہ قادیان نہیں آسکے۔اس لئے ان کی قادیان آمد کا زمانہ ۱۹۰۳ء کے بہت بعد معلوم ہوتا ہے اس لئے کہ ان کا نام سید غلام حسین کشمیری۲۸ فروری ۱۹۰۷ء کو قبل وقوع پیشگوئی سنے والوں میں تھا کہ آج بارش ہوگی اور اس کے بعد زلزلہ آئے گا۔۲۸