اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 82 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 82

۸۲ -۵ -Y کے بعد جو احمد بیگ کی موت تھی خوف دامن گیر ہونا ایک طبعی امر تھا۔پس اسی خوف سے دوسرے حصہ کے پورے ہونے میں تاخیر ہو گئی۔جیسا کہ وعید کی پیشگوئیوں میں عادت اللہ ہے۔مگر یہ بد اندیش مخالف ان امور کا کبھی ذکر بھی نہیں کرتے اور یہودیوں کی طرح اصل صورت حال کو مسخ کر کے ایسے طور سے تقریر کرتے ہیں جس سے جاہلوں کے دلوں میں شبہات ڈالیں بلکہ ان لوگوں نے تو یہودیوں کے بھی کان کاٹے کیونکہ یہ لوگ تو بات بات پر افتراء سے کام لیتے ہیں جیسا کہ مولوی ثناء اللہ نے موضع مد کی بحث میں یہی کارروائی کی اور دھوکا دیکر کہا کہ دیکھو اس شخص نے اپنی ایک پیشگوئی میں لکھا تھا کہ لڑکا پیدا ہو گا مگر لڑ کی پیدا ہوئی اور بعد میں لڑکا پیدا ہو کر مر گیا اور پیشگوئی جھوٹی نکلی۔“ کے اعتراضات نمبرا تا نمبر۴ کا جواب رقم فرما کر حضرت اقدس علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :- یہی باتیں مولوی ثناء اللہ نے مقام مد کے مباحثہ میں پیش کی تھیں“ A " آج اسی قسم کے اعتراض یہ لوگ پیش کر رہے ہیں مثلاً کہتے ہیں کہ احمد بیگ کی لڑکی کے لئے ان کے تالیف قلوب کے لئے حیلوں سے کیوں کوشش کی گئی اور کیوں احمد بیگ کی طرف ایسے خط لکھے گئے۔9 مولوی ثناء اللہ نے اسی مد کے مباحثہ میں اعتراض بھی پیش کیا ہے کہ جو ذلت کی پیشگوئی محمد حسین اور جعفر زٹلی اور ان کے دوسرے رفیق کی نسبت کی گئی تھی وہ پوری نہیں ہوئی۔" 10 ے۔مولوی ثناء اللہ امرتسری کی دو تخطی تحریر میں نے دیکھی ہے جس میں وہ یہ درخواست کرتا ہے کہ میں اس طور کے فیصلہ کے لئے بدل خواہش مند ہوں کہ فریقین یعنی میں اور وہ یہ دعا کریں کہ جو شخص ہم دونوں میں سے جھوٹا ہے وہ بچے کی زندگی میں مر جائے اور نیز یہ بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اعجاز امسیح کی مانند کتاب تیار کرے جو ایسی ہی فصیح بلیغ ہو اور انہی مقاصد پر مشتمل ہو۔‘ 111 -^ جسقدر مولوی ثناء اللہ صاحب نے خلاف واقع اعتراضات اور جھوٹی قسموں سے موضع مد کے جلسہ میں میری توہین کی ہے وہ تمام میرے شکوے خدا تعالیٰ کے سامنے ہیں اور مجھے اس تکذیب کا کچھ رنج بھی نہیں کیونکہ جب کہ وہ حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی کذاب قرار دیتے ہیں۔تو اگر مجھے بھی کذاب کہیں تو ان پر کیا افسوس کرنا چاہیئے۔کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خدا کے اس سوال پر کہ کیا تو نے ہی کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کر کے مانا کرو حضرت عیسیٰ“ نے جھوٹ بولا یعنی ایسا جواب دیا کہ سراسر جھوٹ تھا۔۔۔اس شخص سے زیادہ کون