اصحاب احمد (جلد 5) — Page 42
۴۲ سڑک اس کے آگے کھیت اور آگے پہاڑ ہیں اور ان کھیتوں میں عرب لوگ ہلوں میں بجائے بیل کے اونٹ جوت کر ہل چلا رہے ہیں۔نہر کے دونوں کناروں پر مجنوں بید کے بڑے خوشنما درخت لگے ہوئے ہیں اور آپ بڑے بھائی محمد صادق اور بگا مذکور آپ کا ملازم تینوں نہر کے کنارے اس کے بہاؤ کی طرف جارہے ہیں۔ایک جگہ دیوار ختم ہوئی تو اس پانی کو سڑک کے دوسری طرف کر دیا گیا ہے اور وہاں بہہ رہا ہے جہاں دیوار ختم ہوئی ہے اور وہاں آگے چلنے کا راستہ نہیں۔بڑے بھائی چھلانگ لگا کر اس نالی سے پار ہو کر سڑک میں کھڑے ہو گئے جہاں دیوار ختم ہوئی۔اس کی بلندی کے قریب وسط میں ایک سیڑھی بھی ہے۔میاں بگا کو دکر اس پر جا کھڑا ہوا۔مولوی صاحب دونوں کی طرف دیکھتے ہیں مگر کسی طرف بھی نہیں جا سکتے۔آپ نے میاں بگا ملازم سے کہا کہ نہ میں چھلانگ لگا کر سیڑھی تک پہنچ سکتا ہوں اور نہ چھلانگ لگا کر بھائی صاحب کے پاس جا سکتا ہوں اب میں کیا کروں؟ اس نے کہا کہ آپ اس مجنوں بید کی ٹہنی پکڑ لیں۔آپ کے دباؤ سے یہ نیچے جھکے گا تو میں آپ کو پکڑ کر سیڑھی پر کھڑا کر لوں گا۔چنانچہ آپ اس ٹہنی کو پکڑ کر لٹک گئے مگر بجائے جھکنے کے وہ حرکت کر کے دریا کے اوپر اس کے عین وسط میں لٹک گئی۔آپ نے سخت گھبرا کر اسے آواز دی۔اس نے کہا کہ اب میں کیا کروں تمہیں تو امام صاحب نے بلا لیا ہے۔یہ لفظ سن کر آپ کا خوف جاتا رہا اور آپ نے پوچھا کہ امام صاحب کہاں ہیں۔اس نے کہا کہ نیچے دریا میں دیکھو۔آپ نے دیکھا کہ ایک جالا ہے ( دریائے سندھ میں بڑی بڑی گیلیوں کو میخیں لگا کر مربع شکل کی چیز بنا لیتے ہیں اور اس پر بیٹھ کر سامان لاد کر کشتی کی طرح چلاتے ہیں اسے جالا کہتے ہیں ) اُس پر قریباً ساٹھ آدمی حلقہ باندھے بیٹھے ہیں۔حلقہ کے انتہا پر ایک شخص بیٹھا ہوا ہے اور وہ امام ہے اور باوجود دریا کے تیز بہنے کے جالا وہیں کھڑا ہے۔مولوی صاحب نے امام سے کچھ مسائل پوچھے اور وہ ان کا جواب دے رہے تھے کہ آپ کی آنکھ کھل گئی۔اس وقت تک بھی باوجود غلام احمد اور امام کے بتائے جانے کے احمدیت کی طرف توجہ نہیں ہوئی۔پانچواں خواب ایبٹ آباد میں آپ کے شاگردوں میں سے دو بھائیوں نے جو قریبا کتا بیں ختم کر چکے تھے آپ سے کہا که اصل چیز یعنی قرآن مجید پڑھے بغیر ہم گھر جارہے ہیں۔تفسیروں کے خیالات پڑھتے ہیں لیکن صحیح مطالب سے نا آشنا ہیں۔آپ ہمیں قرآن پڑھائیں۔آپ نے کہا اس شرط پر پڑھاؤں گا کہ آپ جلد ختم کرنا نہ چاہیں۔میں وقت دونگا اور تحقیق سے پڑھاؤں گا مگر ممکن ہے کہ اس تحقیق میں ایک آیت پر ایک ہفتہ یا ہفتے لگ جائیں۔انہوں نے منظور کیا اور آپ پڑھانے لگے۔اس دوران میں آپ نے خواب دیکھا کہ آپ مسجد کے