اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 517 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 517

۵۲۲ عمل ہمارے دیگر اساتذہ کرام جامعہ احمدیہ بھی اپنے کمال علم کو پہنچے ہوئے تھے ہمیں آپ کی شاگردی کا اللہ تعالیٰ کے فضل سے شرف حاصل ہوا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ کسی نے سچ کہا ہے ایں سعادت بزور بازو نیست تا نه بخشد خدائے بخشنده آپ جامعہ احمدیہ کے پرنسپل تھے اور جامعہ احمدیہ کو آپ کے عہد میں جو عروج آپ کی کوششوں، کاوشوں اور دعاؤں سے حاصل ہوا۔وہ اب تک سب کے نزدیک مسلم ہے۔-1 اب ان ایام کی دلکش یاد کو یہاں پر ختم کر کے آپ کی زندگی کے دوسرے حصہ کا کچھ تذکرہ اپنے نقطہ نظر سے کرتا ہوں۔کیونکہ آپ کی زندگی دو دائروں میں تقسیم تھی۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ایک بہت بڑے عالم باعمل اور مرکزی کارکن۔اور مدرسہ احمدیہ کے مینجر اور پھر جامعہ احمدیہ کے پرنسپل۔آپ سالہا سال تک بہشتی مقبرہ قادیان دارالامان کے سیکرٹری (سیکرٹری مجلس کار پرداز مصالح قبرستان ) رہے۔اور بہشتی مقبرہ اور خوش قسمتوں کو اس کے نصیب ہونے کے اسباب یعنی وصیت اموال منقولہ و غیر منقوله مع ضروری شرائط تقوی و بیداری اور حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام پر کامل ایمان کے کام کو جس خوبی سے آپ نے نبھایا اور ترقی دی اور بہشتی مقبرہ کے انتظام وخوبصورتی کو جس طرح آپ نے کمال تک پہنچایا وہ بے نظیر ہے اور اس کے بے نظیر ہونے کا ثبوت حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا وہ خطبہ ہے جو حضور ایدہ اللہ نے آپ کی وفات پر پڑھا اور آپ کی شاندار خدمات کو بہت ہی اچھے الفاظ میں سلسلہ احمدیہ کی تاریخ میں مثبت فرما دیا۔۲- حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اقتداء میں ختم نبوت یا خاتم النبیین کے وہ معنی اور تفسیر جو ہمارا مسلک ہے اور جس کی بناء پر ہم تقریباً ساری غافل دنیا سے ( جو مجاہدات و ریاضات سے اللہ تعالیٰ کے قرب کے انعامات اور فیوض سے خود بھی حصہ لینے کے لئے کوشش کرنے کی بجائے روحانی ترقیات کے دروازے ہی کسی خاص حضرت مولوی صاحب کے اس زمانہ کے رفقاء کار کے اسماء مع دینی وعربی مضامین کے جو ان کے سپر د تھے درج ذیل ہیں۔حضرت میر محمد الحق صاحب علم کلام، حضرت مولوی محمد اسمعیل صاحب فاضل۔حدیث وادب عربی ، حضرت مولوی محمد جی صاحب ( آپ بھی ہمیں مولوی فاضل کلاس میں کچھ دیر تک عربی پڑھاتے رہے ہیں محترم مولوی ارجمند خان صاحب۔فقہ و مناظره ( منطق و فلسفہ) محترم حافظ مبارک احمد صاحب۔حدیث وادب عربی۔بارک الله فيهم جميعًا۔آمین۔