اصحاب احمد (جلد 5) — Page 470
۴۷۵ (۱) حضور ۲۰-۲-۱۳ کو لاہور تشریف لے گئے۔آپ بھی ہمراہ تھے۔حضور کا مکتوب لندن سے آپ سفر یورپ کے عرصہ میں امیر جماعت نہیں تھے پھر بھی آپ کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ذیل کا مکتوب رقم فرمایا جس سے حضور کا مقصودا اپنی محبت و احترام کا اظہار ہوگا۔۱۷ ستمبر ۱۹۲۴ء مکرمی معظمی مولوی صاحب ! السلام علیکم۔الحمد للہ کہ انگلستان میں بھی اللہ تعالیٰ کامیابی دے رہا ہے بعض ایسے لوگ جن کا اثر ہزاروں لوگوں پر ہے اور سب ملک میں ان کی عزت ہے۔سلسلہ سے دلچسپی لے رہے ہیں۔اس رنگ میں نہیں کہ اسلام لائیں بلکہ اس رنگ میں کہ یہ سلسلہ بھی ایک مذہب ہے اور اس امر کا حق دار ہے کہ اس کی طرف توجہ کی جائے۔انگلستان میں سب سے پہلا مقام یہی ہے۔آج رات کو شہید کا بل کے واقعہ کے متعلق جلسہ اظہار نفرت تھا۔انگلستان کا ایک بہت مشہور عالم ڈاکٹر ولش اس کا پریذیڈنٹ تھا۔میری تقریر کے بعد جو اس نے ریمارک کئے ایسے زوردار تھے کہ ایک احمدی اس سے زیادہ نہیں کہ سکتا تھا۔اس نے کہا کہ یہ سلسلہ ضرور پھیل کر رہے گا اور میں اس کی روحانی طاقت پر حیران ہوں۔آئندہ وہ دن آئے گا جب سب دنیا میں پھیل کر اس کی آئندہ نسل اپنے آباء کی قربانیوں کو فخر سے دیکھے گی۔امن کی تعلیم جسے دنیا زبان سے بیان کرتی ہے انہوں نے اس کو عمل سے ثابت کر دیا ہے۔عبداللطیف کی شہادت ایک پیج تھا جسے نعمت اللہ نے پانی دیا ہے۔یہ پودا ضرور بڑھ کر رہے گا اور کوئی دنیا کی طاقت اس کو روک نہیں سکتی۔ایک اور بڑے پادری نے کہا کہ یقیناً یہ سلسلہ الہامی ہے۔ایک دوسرے نے کہا ان کی قربانیاں بالکل ابتدائی مسیحیوں سے مشابہ ہیں اور ہمیں ان کی ہر طرح مدد کرنی چاہئے اور ان کی عزت کرنی چاہئے۔خواجہ کے لڑکے نے فساد کرنا چاہا مگر پریذیڈنٹ نے ہوشیاری سے اس فتنہ کو دبایا اور دوسرے لوگ جن میں سے اکثر انگریز تھے۔جوش میں آگئے بعض انگریز جن کو اس نے شروع میں ورغلا نا چاہا تھا وہ بھی ہمارے ہی ساتھ ہو گئے۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے سب طرف سلسلہ کی ہیبت قائم ہو رہی ہے اور اب لوگ اسے ایک معمولی جماعت نہیں سمجھتے بلکہ ایک دنیا کو کھا جانے والی جماعت سمجھتے ہیں۔خاکسار مرزا محمود احمد - ۲۹ تعبیر الرویا میں کمال آپ تعبیر الرؤیا میں بھی کمال رکھتے تھے۔سیدنا حضرت خلیفہ السیح الثانی ایدہ اللہ تعالی نے ۴۴-۵-۴ کو بعد نماز مغرب مسجد مبارک میں مجلس عرفان میں ایک رؤیا اور اس کی تعبیر بیان کی۔اور فرمایا۔