اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 25 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 25

۲۵ اور کا اور ان کا کھانا ایک شخص کے گھر سے آتا تھا جو حیدرآباد میں ایک معزز عہدہ پر رہ چکے تھے اور ایسے نیک دل انسان تھے کہ طلباء کے لئے اپنے نوکر کے ہاتھ وہی امیرانہ کھانا بھیجتے تھے جو وہ خود کھاتے تھے اور اتنا وافر کھانا ہوتا تھا کہ اس سید طالب علم اور آپ دونوں کے سیر ہو جانے کے بعد بھی قریباً ایک آدمی کا کھانا بچ جاتا تھا جو کسی اور کو دے دیا جا تا تھا۔سو جتنی مدت آپ کا قیام دیو بند میں رہا وہ طالب علم خود ہی کھانا آپ کے کمرہ میں لے آتا اور آپ کو کھانے کے لئے کہتا۔اس طرح دونوں اکٹھے کھانا کھاتے تھے۔تعلیم وتعلم ایک مدراسی غالباً سید شریف نامی آپ سے پہلے پڑھتے تھے بڑے دولتمند تھے۔ان کا حدیث کا کتب خانہ نہایت وسیع تھا جس میں صحاح کی قریباً سب شروح اور حواشی موجود تھے۔مدرسہ کے دروازہ سے داخل ہوتے ہوئے بائیں جانب اوپر دو کمرے تھے ایک چھوٹا اور ایک بڑا۔بڑے کمرہ میں کتب خانہ تھا اور چھوٹے میں مولوی صاحب کی رہائش تھی اور ان کتابوں سے آپ فائدہ اٹھاتے تھے۔چونکہ زیادہ تر آپ نے مدارس سے باہر تعلیم پائی تھی اس لئے مدارس کے نصاب کے مطابق بعض فنون میں آپ کی کچھ کہتا ہیں باقی تھیں، حدیث کے دورہ میں جو طلبا شامل ہوتے ہیں انہوں نے مشکوۃ پڑھی ہوتی ہے۔لیکن باوجود یکہ آپ نے نہیں پڑھی تھی چونکہ آپ امتحان داخلہ میں پاس ہو گئے اس لئے دورہ میں شریک کر لئے گئے۔آپ نے تہیہ کر لیا کہ جن کتابوں کی پڑھائی کی کمی ہے وہ اسی سال پوری کریں گے۔چنانچہ آپ نے تفسیر میں بیضاوی، اصول میں توضیح و تلویح اور مسلم الثبوت اور بعض اور کتابیں وہیں پڑھیں۔مولوی محمودحسن کے چھوٹے بھائی حکیم محمد حسن حب طبیب بھی تھے اور طب پڑھاتے تھے اور طب کا شوق ہونے کی وجہ سے آپ ان سے طب پڑھنے لگے۔چنانچہ فی ان سے پڑھی۔جو جماعت اساتذہ نے سپرد کی تھی آپ انہیں دو تین سبق روزانہ پڑھاتے تھے۔اس کے علاوہ بھی کچھ طلباء آپ سے پڑھتے تھے۔آپ کا کوئی وقت خالی نہیں تھا۔کھانا کھاتے ، وضو کرتے ،مسجد میں جاتے ہوئے آپ کسی نہ کسی کو پڑھاتے تھے۔قریباً اس طرح سے آپ کل تیرہ سبق روزانہ پڑھاتے تھے۔دیو بند میں بعض مجلسی کام اس سلسلہ تعلیم و تعلم کے علاوہ آپ کو وہاں بعض مجلسی کام بھی کرنے پڑے۔مثلاً مولوی عبداللہ سکنہ موضع ہٹائی نزد بھیرہ خوش الحان ہونے کی وجہ سے قرآن مجید بہت اچھا پڑھتا تھا لیکن غربت کی وجہ سے حد سے زیادہ