اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page iv of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page iv

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَنُصَّلِيْ عَلَىٰ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُود پیش لفظ حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سوانح آپ کے تصدیقی دستخطوں کے ساتھ محفوظ کرنے کا خاکسار کو ۱۹۴۷ء میں موقع مل گیا تھا۔چنانچہ آپ کے سوانح کا خلاصہ خاکسار کی طرف سے جون ۱۹۴۷ء کے الفضل کی چند اشاعتوں میں چھپ چکا ہے اور اب تفصیلی حالات شائع کرنے کی بفضلہ تعالیٰ توفیق پا رہا ہوں۔قارئین کرام کے علم کے لئے یہ گذارش ہے کہ جہاں کوئی حوالہ درج نہیں وہ امر حضرت مولوی صاحب رضی اللہ عنہ کا بیان کردہ ہے۔آپ کا مقام رفیع : -1 آپ کا مقام رفیع ذیل کے امور سے ظاہر ہے :۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا داد فراست سے حضرت مولوی صاحب کو خاص فیضان کے قابل پایا۔-۲ حضرت اقدس علیہ السلام کی نمائندگی میں آپ نے ۱۹۰۲ء میں بمقام مد مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری سے مباحثہ کیا جس کا حضور علیہ السلام نے اپنے اعجازی قصیدہ مندرجہ ” اعجاز احمدی“ میں ذکر فرمایا ہے۔آپ اس مناظرہ میں کامیاب و کامران بطل جلیل ثابت ہوئے اور حضور نے رقم فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو رُوح امین ( رُوح القدس) سے قوت دی اور حضور نے آپ کو دہاڑنے اور غرانے والا شیر قرار دیا۔آپ کو یہ سعادت نصیب ہوئی کہ آپ کی اقتدا میں بھی حضرت اقدس علیہ السلام نے نمازیں اور -٣ جمعے ادا کئے۔۴۔حضرت اقدس علیہ السلام کے عہد مبارک میں ہی آپ کی تفسیر رسالہ 'تعلیم الاسلام‘ اور پھر رسالہ ریویو آف ریلیجنز (اردو) میں شائع ہونی شروع ہوئی اور خلافت اولی کے دوران میں بھی شائع ہوتی رہی۔