اصحاب احمد (جلد 5) — Page 299
٣٠٣ آپ کا مقام عام قواعد وضوابط سے بہت بالا تھا اور اپنے اور ایسا اختصاص <mark>رکھ</mark>تا تھا کہ اگر ایسی صورت بھی ہوتی کہ کسی عام قاعدہ کی رو سے تکمیل امور درکار ہوتی تو آپ کی بزرگی کے پیش نظر ایسی تکمیل کو گو یا بنظر حقارت دیکھا جانا چاہیئے تھا۔اس میں کیا شک ہے کہ ایسے بزرگ جو اصحاب بدر اور عشرہ مبشرہ کا رنگ <mark>رکھ</mark>تے ہوں اور فانی فی اللہ اور باقی باللہ ہوں وہ گویا اس عالم فانی سے عالم جاودانی کو سدھارنے سے قبل ہی رَضِيَ اللهُ عَنْهُمُ وَرَضُوا عَنْهُ اور مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَّنْتَظِرُ کے مصداق ہوتے ہیں۔