اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 248 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 248

۲۵۲ ۱ تائید ونصرت خلافت اور آپ کا مقام اطاعت * ایام خلافت اولیٰ کے اواخر میں خلافت کے متعلق ایک طبقہ نے خیالات فاسدہ کی اشاعت کا آغا ز کیا۔حضرت خلیفہ اسی اول نے پورے زور سے ان کے ابطال و تردید کی کوشش فرمائی۔حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب اس جہاد میں شرکت کرنے والوں میں صف اول میں تھے۔آپ کا مقام اطاعت بہت ارفع واعلیٰ تھا۔اور آپ کو ہونے والے دوسرے خلیفہ کے متعلق بصیرت حاصل تھی۔آپ بیان کرتے ہیں :- میں نے معلوم کر لیا تھا جب کہ لاہوری دوست جدا نہ ہوئے تھے کہ ہم میں کیا ہو گا۔میرٹھ میں ہم لوگ گئے۔خواجہ ( کمال الدین ) صاحب بھی ساتھ تھے۔ان کی لیکچر کی تعریف ہوئی۔انہوں نے کہا اب کسی کے لیکچر کی ضرورت نہیں کہ اب پہلا اثر بھی زائل نہ ہو جائے کیونکہ یہ لوگ غیروں سے ملنے کے خواہشمند تھے۔اپنے اندر ان کو جذب کرنے کے متمنی نہ تھے۔“ ۲۳۱ بعد میں خلافت سے منقطع ہونے والوں کی حالت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں کیسی تھی ، ذیل کے حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے رقم فرماتے ہیں:۔الوصیت حضرت اقدس نے ارقام فرمائی۔مسودہ خواجہ صاحب اور مولوی وو صاحب دونوں کو پڑھنے اور قانونی نگاہ سے غور کرنے کو دیا۔شیخ رحمت اللہ صاحب ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب، ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب اور ہمارے محترم حضرت مولانا مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب اسی حجرہ میں جمع تھے۔مسودہ پڑھا گیا اور سبھی نے سن لیا اور پھر اپنے مشاغل میں مصروف ہو گئے۔خواجہ صاحب نے اس کو پھر پڑھا اور غور کیا۔بار بار پڑھا اور گہری سوچ بچار کے بعد بول اُٹھے۔” واہ اوہ مر زیا “ مولوی محمد علی صاحب کچھ لکھنے میں مصروف تھے وہ لکھتے اور اپنے کام میں لگے رہے۔خواجہ صاحب سے نہ رہا گیا اور پھر بولے کہ :- خلافت کے تعلق میں اس عنوان کے تحت متعدد حصوں میں ایک بیان درج کر رہا ہوں جو آپ نے ملاحظہ فرمالیا تھا۔ہر ایسے حصہ کے آخر پر میں نے م درج کر دیا ہے تا کہ تخصیص ہو سکے۔اس عنوان کی تعمیل مطبوعہ حوالجات سے کر لی ہے۔