اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 236 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 236

۲۴۰ دیتے۔میں نے ایک رجسٹر بنا لیا۔اور اس میں ان کو درج کر دیتا۔چنانچہ وہ رجسٹراب تک میرے پاس محفوظ ہے۔“ ان اسماء میں حضرت مولوی صاحب کا نام بھی شامل ہے۔حضرت اقدس نے آپ کی درخواست پر فرمایا : - آپ کو اس کام کے لائق سمجھتا ہوں۔“ (ص ۱۴۷) یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ کا ہر قول و فعل واقفین کے لئے ایک نہایت اعلیٰ قابلِ تقلید اسوہ حسنہ اور ان کے لئے بہترین مشعل راہ تھا۔آپ کا ہر لمحہ حصول رضائے الہی اور خدمتِ دین کے لئے وقف تھا۔آپ ان ابتدائی چند بزرگ مجاہدین میں سے تھے۔جنہیں تبلیغ یا تربیت کے لئے بھجوایا جاتا تھا۔آپ کا شمار صف اول میں ہوتا تھا۔مباحثہ مد کا ذکر حصّہ اوّل میں گزر چکا ہے۔وقف جدید کے متعلق تحریک کرتے ہوئے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :- پرانے زمانہ میں قاضی امیرحسین صاحب تھے۔مولوی سید سرور شاہ صاحب تھے۔مولوی برہان الدین صاحب تھے اور شیخ غلام احمد صاحب تھے۔یہ لوگ باہر جاتے تھے اور تبلیغ احمدیت کرتے تھے۔“ ۱۸۷ و قلمی خدمات آپ کی قلمی خدمات درج ذیل ہیں : - (۱) تفسیر القرآن (۲) خلافت کی تائید میں تصانیف و مضامین بقیہ حاشیہ: - (۲) جلسہ سیرۃ النبی کا پہلا اجلاس آپ کی صدارت میں منعقد ہوا جس سے قبل جلوس نعتیہ اشعار پڑھتے ہوئے دارالعلوم سے روانہ ہو کر قصبہ سے گذرا حضرت خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے سارا جلوس مسجد مبارک کی چھت پر سے دیکھا۔۱۸۵ (۳) جلسہ سیرۃ النبی کے موقع پر جلوس کے بعد دار العلوم میں پہلا اجلاس آپ کی زیر صدارت ہوا۔۱۸۶ (۴) خلافت جو بلی فنڈ کی فراہمی کے لئے حلقہ مسجد مبارک کا جلسہ جس میں حضرت میر محمد الحق صاحب و دیگر مقرروں نے تقاریریں کیں۔۱۸۸