اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 193 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 193

۱۹۷ * سلسلہ احمدیہ میں بھی آپ کے علمی قدرو منزلت کا ویسا ہی احترام کیا گیا۔افتاء کے باب میں آپ کا خاص مقام تھا۔آپ بیان کرتے تھے کہ مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی کے ساتھ مل کر مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹی اور مولوی عبد اللہ کشمیری کتاب سیبویہ مجھ سے پڑھتے تھے اور مولوی عبدالکریم صاحب مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے کو بھی ساتھ بٹھلا لیتے تھے اور فرماتے تھے کہ " گوش زده اثری دارد ؟ آپ کے علم و تقویٰ کے باعث آپ قریب بتیس سال کی کم عمر میں حضرت مسیح موعود کی نظر میں امام الصلوۃ وخطیب جمعہ کے اہل قرار پائے اور آپ کی تفسیر مستند قرار پائی اور اس کی اشاعت کے لئے خاص اہتمام کیا جاتا رہا۔ہونے والے عالی مقام خلیفہ ثانی حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ ) کی تعلیم کا آپ کو شرف حاصل ہوا۔مباحثہ ممد کا سامان کر کے اللہ تعالیٰ نے جری اللہ فی حلل الانبیاء کے قلم صداقت رقم سے آپ کا نام جریدہ عالم دوام پر ثبت کر دیا۔چنانچہ آپ اسلام کے ایک بطل جلیل اور سرور غضنفر کے طور پر یا در ہیں گے۔سلسلہ احمدیہ کو اس فقید المثال علامہ سے استفادہ کا موقعہ یوں ملا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد مبارک میں مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹی نے سیالکوٹ کی مسجد کی تولیت کے مقدمہ کی پیروی کے لئے رسہ تعلیم الاسلام سے رخصت حاصل کی۔اس پر حضرت مولوی صاحب کو غالبا دسمبر ۱۹۰۱ء میں بطور قائم مقام مقرر کیا گیا۔بالآ خر آپ وفات تک قریباً نصف صدی تک مختلف رنگوں میں تعلیمی خدمات سے وابستہ رہے۔یہ کہنا مبنی بر حقیقت ہے کہ حضرت مسیح موعود کے طفیل آپ کو اس قابل فخر۔لاثانی اور عظیم الشان عمارت کے اولین اور معدودے چند عظیم معماروں میں ہونے کا شرف حاصل ہوا۔حضور کے عہد مبارک میں آپ مدرسہ تعلیم الاسلام سے وابستہ کئے گئے۔مدرسہ احمدیہ کے قیام پر اس کے اولین مدرسوں میں بلکہ نصاب مقرر کرنے والی کمیٹی کے پانچ افراد میں شامل تھے۔مدرسہ احمدیہ کے ہیڈ ماسٹر اور پھر مینجر اور جامعہ احمدیہ کے پہلے پرنسپل اور مدرسه * سیبو بہ کے متعلق بیان الفضل ۳۳-۰۳-۱۵ ص ۷ک ۳ میں درج ہے۔ہجرت کی تاریخ کی تعیین میں گذشتہ اوراق میں تقرر بطور مدرس کی تاریخ کی تعیین کی جاچکی ہے یہاں آپ کی تعلیمی خدمات سے متعلق بعض حوالے پیش کئے جاتے ہیں :- ۱۷-۱۸ میں نائب افسر مدرسہ احمدیہ و پروفیسر اعلیٰ (سالانہ رپورٹ ص۱۵،۲۔نیز رپورٹ ہائے سالانہ ۱۹ - ۱۹۱۸ ء ، ۱۹۲۰ء میں پروفیسر اعلیٰ ہونے کا ذکر ص ۲ - ۱۹۱۸ ء کے لئے نائب افسر مدرسہ احمدیہ مقرر کیا جانا۔۱۳۵ بطور افسر مدرسہ احمد یہ رکن مجلس ناظم مقرر ہونا۔۱۳۶