اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 171 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 171

۱۷۵ روشن علی صاحب کو اور قضاء کے لئے مکرمی قاضی امیرحسین صاحب، مکر می مولوی فضل الدین صاحب اور مکرمی میر محمد اسحق صاحب کو مقرر کیا ہے۔۔۔میں امید کرتا بقیہ حاشیہ اور آسائش کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی اور نہایت اطمینان کے ساتھ تمام امور سرانجام ہوتے رہے۔اس عمدہ انتظام کے لئے حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب اور ان کے سٹاف کو مبارک باد دیتا ہوں۔“ (د) جلسہ سالانہ ۱۹۱۹ء۔آپ کو اس کے انتظامات کے لئے سیکرٹری مقرر کیا گیا اور آپ نے اعانت کے لئے احباب کو توجہ دلائی۔۶۸ آپ نے بطور منتظم اعلیٰ جلسہ سالانہ انتظام میں حتی الوسع کوشش کی۔19 آپ کی ماتحتی میں حسب سابق بیرون و اندرون قصبہ کا انتظامی کام تقسیم کر دیا گیا تھا۔بیرون کا انتظام حضرت مرزا شریف احمد صاحب ، حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب اور حضرت چوہدری غلام محمد صاحب بی۔اے کے سپرد تھا۔کے (ھ) جلسہ سالانہ۔۱۹۲۰ء۔غالبا سالانہ جلسہ کے سیکرٹری حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب ہی مقرر ہوئے ہیں۔جو گذشتہ دو سال سے اس کام کو نہایت عمدگی سے سرانجام دے رہے ہیں اور انہوں نے اخراجات میں خاص طور پر بچت کر کے دکھائی ہے۔اسے اس انتظام کی طرف خاص توجہ دے رہے ہیں۔۷۲ شہر کی عام نگرانی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور آپ کے سپرد ہوئی۔۷۳ے شہر کا انتظام آپ کے اور دار العلوم کا حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے سپر د ہوا اور مزید لکھا ہے:۔وو انتظام زوروں پر ہے۔مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب کی مساعی بہت ہی شکریہ کے قابل ہیں۔آپ باوجود بڑھاپے کے جوانوں کی طرح دوڑ دوڑ کر کام کرتے ہیں اور کسی قومی کام کرنے میں آپ کی طبیعت نہیں ہچکچاتی بلکہ اس خیال کو معزز خیال فرماتے ہیں۔“ ۴ کے (و) جلسه سالانه ۱۹۲۲ء۔مجموعی انتظام حضرت میر محمد الحق صاحب کے سپر د تھا۔مہمانوں کا عام انتظام شہر میں مولوی سرور شاہ صاحب کے ماتحت تھا۔جن کے معاون صاحبزادہ میاں بشیر احمد صاحب ایم۔اے شہر میں اور صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب اور خان عبد اللہ خان صاحب باہر کام کرتے تھے۔‘ ۷۵ (ز) جلسه سالانه ۱۹۲۴ء۔ناظم ( یعنی افسر ) جلسہ سالانہ حضرت میر محمد الحق صاحب اور نائب ناظم اندرون قصبہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت مولوی صاحب تھے۔۶ کے