اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 170 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 170

۱۷۴ ناظر امور عامه عزیزم مرزا بشیر احمد صاحب، ناظر بیت المال مکرمی ماسٹر عبدالغنی صاحب۔ان کے علاوہ جماعت کی ضروریات افتاء اور قضاء کو مد نظر رکھ کر افتاء کے لئے مکر می مولوی سید سرور شاہ صاحب، مکر می مولوی محمد اسمعیل صاحب اور مکرمی حافظ بقیہ حاشیہ:- ۱۱- انتظام جلسہ سالانہ (الف) جلسہ سالانہ 19 ء کے انتظام کے تعلق میں بشمول آپ کے پون درجن ذمہ دار افراد کا ذکر کرتے ہوئے مرقوم ہے:- ان احباب نے جس جانفشانی اور شبانہ روز محنت سے کام کیا اس کی جزائے خیر اللہ تعالیٰ ان کو دے۔ان سب کو اس بات سے خوشی ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے ان سے کام لے کر ان کے بھائیوں کو ان کے ہاتھوں سے آرام پہنچایا۔۶۰ (ب) جلسہ سالانہ ۱۹۱۳ء میں شہر میں انتظام مکانات و اجراء پر چی خوراک کا ذمہ داری اور محنت کا کام آپ نے اور قاضی محمد عبد اللہ صاحب بھٹی نے باحسن طریق سرانجام دیا۔11 (ج) جلسہ سالانہ ۱۹۱۸ ء جو ۱۹۱۹ء میں منعقد ہوا۔اس کی مجلس منتظمہ کے آپ سیکرٹری ( گویا افسر جلسہ سالانہ ) مقرر ہوئے۔۱۲ انتظام کے تعلق میں اعلان اور ایک روز بعد جملہ احباب کو تعاون کے لئے تحریک کرنا۔۶۳ الحکم میں لکھا ہے :- حضرت نے حکم دیا ہے کہ مارچ میں جلسہ ہوگا۔ایسے قلیل وقت میں انتظام کا مشکل ہو جانا ضروری تھا۔حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب نے نہایت مستعدی سے کام شروع کر دیا ہے احباب اپنے شہر کی فہرستیں۔۔۔۔مولوی سید سرور شاہ صاحب کے نام فوراً ارسال کر دیں۔۶۴ بہت محنت اور مصروفیت سے کام کر رہے 66 ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں کو بار آور فرمائے۔“ ۶۵ آپ انتظامی امور کے سرانجام دینے میں شب و روز کوشاں ہیں۔‘ ۶۶ انتظام جلسه حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب کے سپرد ہوا۔۔۔ناظمان جلسہ میں ایک خاص تعدا د اور ذمہ داری کے اہم کاموں پر ایسے لوگوں کی تھی ، جو بالکل نئے تھے۔مگر خدا تعالیٰ کے خاص فضل و رحم سے اس مرتبه انتظام جلسه با وجودیکہ بہت ہی تھوڑی مدت میں کرنا پڑا۔نہایت عمدگی سے کیا گیا۔۔مہمانوں کے آرام