اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 164 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 164

۱۶۸ خدمات سلسلہ طائرانہ نظر میں آپ کو ہر سہ زمانوں میں مندرجہ ذیل خدمات کی توفیق عطا ہوئی۔(۱) در عهد مبارک حضرت مسیح موعود بطور مدرس مدرسہ تعلیم الاسلام مباحثہ بمقام مد ، قائم مقام نائب ناظم بہشتی مقبره ، بطور امام الصلوۃ و خطیب جمعه ، مضمون نگاری ، بطور ایڈیٹر رسالہ ” تعلیم الاسلام ورسالہ ” تفسیر القرآن‘ ( اس عہد میں پانصد باون صفحات میں آپ کی تفسیر شائع ہوئی )۔(۲) در عهد مبارک خلافت اولی بطور مدرس و پروفیسر اعلی، تبلیغ ، شمولیت وفد جس نے ہندوستان کی درسگاہوں کا معائنہ و مطالعہ کیا۔بطور امام الصلوة وخطيب جمعہ، رکن مجلس برائے تجویز نصاب مدرسہ احمدیہ، رسالہ ”تفسیر القرآن“ کی ادارت ( اس میں ضمیمہ ریویو آف ریچز میں اس مبارک عہد میں آپ کی تفسیر ایک ہزار پانصد اڑتالیس صفحات میں شائع ہوئی ) (۳) در عهد مبارک خلافت ثانیه رکن مجلس معتمدین ، بطور نائب افسر وافر مدرسہ احمدیہ، پروفیسر اعلیٰ ، قائم مقام وسیکرٹری بہشتی مقبرہ کچھ عرصہ بشمول صیغہ جات تعمیر و جائیداد، قائم مقام افسر صیغہ مساکین، یتامی و زکوۃ ، جنرل سیکرٹری و قائم مقام، اولین ناظر تعلیم و تربیت ( بعد میں اس عہدہ پر بطور قائم مقام فائز ہونے کا بھی آپ کو موقع ملا ) ، آپ سمیت تین علماء کے سپر دافتاء کا کام ہوا۔سیکرٹری مجلس منتظمہ جلسہ سالانہ (گویا افسر جلسہ سالانہ ) ناظم جلسہ سالانہ اندرون شہر، افسر بیت المال، قائم مقام محاسب مہتم یک شعبه از شعبہ ہائے مقررہ برائے انسداد انفلوئنزا، رکن شوری و رکن سب کمیٹی ہائے شوری ، رکن شوری متعینہ برائے امیر صاحب ہندوستان دوران عرصہ سفر سیدنا