اصحاب احمد (جلد 5) — Page 120
۱۲۴ -١٢ دیہات کے علاقے مقرر کر لئے جائیں اور ان میں رہنے والے احمدیوں کے بزرگوں یا خواص کے سوانح مرتب کر لئے جائیں اور ساتھ ہی اس علاقہ کی احمدی جماعتیں اور ور ثنا بالخصوص اس کتاب کی طباعت کا خرچ بھی جمع کر دیں جو بآسانی دیا جاسکتا ہے حالات اس طریق پر لکھے اور جمع کئے جائیں جیسا کہ حضرت قاضی محمد یوسف صاحب سابق سرحد نے احمدی اصحاب کے سوانح شائع کئے۔یہ کام جلد سرانجام ہونا چاہیئے کیونکہ اصحاب کی تعدا درفتہ رفتہ بہت کم ہورہی ہے چنانچہ بدر میں چھپا ہے کہ خطہء کشمیر کے آخری صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انتقال ہو گیا ہے۔(بدر۶۳-۱-۲۴) از مکرم جناب مرزا عبد الحق صاحب امیر جماعتہائے احمد یہ سابق صوبہ پنجاب بشمول بہاولپور : اصحاب احمد کی گیارہویں جلد بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے شائع ہوگئی ہے۔یہ جلد جناب چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے والد بزرگوار حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور والدہ ماجدہ کے حالات زندگی پر مشتمل ہے۔محترم ملک صلاح الدین صاحب ان کتابوں کی تدوین اور اشاعت کے لئے بہت محنت اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔فجزاهم الله احسن الجزاء - یہ کتابیں تاریخ احمدیت کا ضروری حصہ ہیں اور آئندہ آنیوالی نسلوں کے لئے مشعل راہ کا کام دیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاک صحبت میں بیٹھنے والوں نے اپنے اندر کیا کیا تبدیلی کی اور دین کے لئے کس کس رنگ میں قربانیاں کیں یہ سبق سیکھنے کے لائق ہے۔مؤلف کتب ان کی اشاعت کی وجہ سے بہت زیر بار رہتے ہیں۔ہمیں چاہیئے کہ ہم ان کے بوجھ کو ہلکا کریں اور ان کتابوں کی خریداری کو وسیع کریں تا کہ وہ اس کام کو آگے چلا سکیں موجودہ جلد کی فروخت ابھی تک اتنی کم ہوئی ہے کہ اصل لاگت کا بھی آٹھواں حصہ وصول ہوا ہے جو قابل افسوس ہے دوستوں کو اس طرف توجہ دینی چاہیئے۔“ (الفضل ۶۳-۱-۱۶) ۱۳ - مؤقر الفضل رقمطراز ہے: اصحاب احمد جلد یاز دہم۔مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے قادیان ایک عرصہ سے اصحاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات کو بڑی محنت و کوشش کے