اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 121 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 121

۱۲۵ ساتھ جمع کر کے اصحاب احمد کے نام سے شائع کر رہے ہیں اور اس طرح ایک اہم اور قابل قدر جماعتی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔حال ہی میں آپ نے اصحاب احمد کی جلد یاز دہم شائع کی ہے جو حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ اور ان کے فرزندانِ گرامی کے نہایت ایمان افروز حالات و واقعات پر مشتمل ہے جماعتوں اور احباب کو چاہیئے کہ اس کتاب کو بھی بکثرت خریدیں اور اس کی اشاعت میں ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں۔(۶۳-۲-۵)۔۱۴- مکرم مولوی جلال الدین صاحب قمر مبشر بلاد اسلامیہ مقیم فلسطین رقم فرماتے ہیں: تابعین اصحاب احمد کے دو نسخے موصول ہو چکے ہیں جن میں الحاج محمد المغر بی کے حالات بھی درج ہیں جنہیں پڑھ کر خوشی ہوئی۔نیز احباب جماعت کو بھی سنائے جنہیں سن کر وہ بھی خوش ہوئے۔نیز آپ کی شائع کردہ اصحاب احمد کی احمد“ دسویں جلد تک کی تمام کتب مطالعہ کرنے کا موقع ملا ہے ان میں روح کی تسکین و ترقی کے بیش قیمت واقعات و مضامین آگئے ہیں۔میری اپنی تو یہ حالت ہے کہ جب بھی طبیعت اند و بگیں ہوتی ہے (وما اكثرا لهموم في هذه الدنيا ) تو اصحاب احمد کی کسی جلد کا مطالعہ شروع کر دیتا ہوں اور طبیعت ان مادی علاقوں سے آزاد ہو کر کسی اور ہی عالم میں پہنچ جاتی ہے جہاں صفات الہی کی پُر جوش تجلیوں کے مناظر دل و دماغ پر چھا جاتے ہیں اور خدمت دین کے لئے ایک نئی امنگ پیدا ہوتی ہے حضرت اقدس کے اصحاب کے عشق و قربانیوں کے واقعات مردہ دلوں کو جلانے والے ہیں غرض ان کتب کے مطالعہ سے انسان دعا اور تعلق باللہ کی طرف مائل ہوتا ہے اور بار ہا آنکھیں اشکبار ہو کر گناہوں اور کمزوریوں کو دھونے کا باعث ہوتی ہیں ایسے اوقات میں آپ کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی خدمات کو اپنے فضلوں سے نوازے اور تمام مشاکل مالی وغیرہ کو اپنے فضلوں سے دور فرمائے۔آمین۔“ ( مکتوب مورخه ۶۲-۸-۱۴) ۱۵- اخویم الحاج مولوی محمد اسمعیل صاحب وکیل یادگیری ( دین ) لکھتے ہیں: ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے کو میں طالب علمی کے زمانہ سے جانتا ہوں اور ایک ذہین اور محنتی طالب علم تھے اور ہمیشہ ایک خاموش طبیعت۔۔۔۔انسان