اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 118 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 118

۱۲۲ - اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کی بیش از پیش جزائے خیر دے اللهم آمین۔اور وہ آپ کی ہر طرح سے مددفرمائے۔آمین مکرم مرزا احمد منان صاحب لندن سے رقم فرماتے ہیں: " آپ صحابہ اور اب تابعین کی تاریخ مکمل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ جو کہ بے حد قدردان اور رحیم و کریم اور فضل کرنے والا ہے آپ کی محنت اور کوششوں کو بر لائے اور اس سے بڑھ کر آپ کو توفیق دیتا جائے۔“ ایک اور مکتوب میں تحریر کرتے ہیں : ” مجھے آپ کی محنت کوشش اور اخلاص کا اچھی طرح علم ہے۔اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے ہماری جماعت میں آپ جیسے انسان پیدا کئے جن کو بزرگوں کی تاریخ میں خاص دلچسپی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے اخلاص۔جد و جہد میں برکت ڈالے اور احباب جماعت کے دلوں میں تحریک پیدا کرے کہ وہ آپ کی مدد ہر طریقہ سے کریں۔یقین جانیں آپ نے جو کام خود اپنے ذمہ لیا اور پھر نہایت احسن طریق سے با وجود مشکلات اور وہ بھی مالی مشکلات کے اسے سرانجام دے رہے ہیں آنے والی نسلیں آپ کو کبھی نہ بھولیں گی۔جس نے بھی محنت کی تاریخ نے کبھی ایسی ہستیوں کو فراموش نہیں کیا۔اللہ تعالیٰ برکت پر برکت دے۔“ -۵- محترم اخویم حافظ صالح محمد الہ دین صاحب امریکہ سے تحریر فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ آپ کا کارساز رہے اور اس بابرکت کام کو احسن طور پر آپ جاری رکھ سکیں۔آمین ثم آمین۔“ -۶- محترم مولوی محمود الحسن صاحب ہیڈ مولوی مدرسہ بخشا ہی ، آگرہ لکھتے ہیں: -2 آپ کی مؤلفات مجھ کو مل گئی ہیں۔جزاكم الله تعالى احسن الجزاء - بیساختہ ان کو پڑھ کر زبان پر تھا کہ ؎ اے وقت تو خوش کہ وقت ما خوش کر دی محترم خان فضل الرحمن خان صاحب سول انجینئر پاک ذیل سیمنٹ فیکٹری حیدر آبا دسندھ لکھتے ہیں : " آپ۔۔۔( اس ) اہم کام کو اس ہمت اور جوانمردی سے ادا کر رہے ہیں۔“