اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 117 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 117

۱۲۱ نئے تبصرے بہت سے بزرگانِ کرام کے تبصرے گذشتہ جلدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔بعض احباب کے نئے تبصرے پیش کئے جاتے ہیں :- ۱- حضرت مرزا ناصر احمد صاحب (صدر۔صدر انجمن احمد یہ پاکستان) رقمطراز ہیں: -۲ ’اصحاب احمد کی گیارھویں جلد مؤلف ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے کو دیکھنے کا موقعہ ملا ہے بہت عمدہ مرقع ہے۔مکرم چوہدری نصر اللہ خان صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ اور ان کے فرزندانِ گرامی سے متعلقہ جملہ ضروری حالات کو نہایت محنت سے یکجا کر دیا ہے۔اور ہر واقع کی سند بھی ساتھ ہی درج کر دی گئی ہے اور ان کی مذہبی سیاسی اور ذاتی کارگزاریوں کا بہت خوبی سے ذکر کیا ہے جس سے مکرم چوہدری صاحب اور ان کے خاندان کے علو مرتبت کا نقشہ کھینچ جاتا ہے اور ان سب کے لئے دعا طبیعت اپنے آپ کو مجبور پاتی ہے۔یہ کتاب انسائیکلو پیڈیا کا کام دیتی ہے۔اس میں مکرم ملک صلاح الدین صاحب نے بہت محنت سے سلسلہ کے لٹریچر اور دیگر اخبارات اور کتب سے جملہ ضروری امور کو یکجا کر دیا ہے۔فجزاه الله احسن الجزاء الفضل ۶۳-۱-۲۷ ) ۲ مکرم منشی محمد شمس الدین صاحب سابق امیر جماعت احمد یہ کلکتہ تحریر فرماتے ہیں: " بے شک آپ نے بہت بڑا کام شروع کر رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ صحت و سلامتی وو کے ساتھ اس کام کی تکمیل میں بھی مددفرما دے۔آمین۔“ اخویم چوہدری نورالدین صاحب ایم۔ایس سی۔ریسرچ آفیسر۔لا ہور ( خلف حضرت حاجی غلام احمد صاحب سکنہ کریام ) تحریر فرماتے ہیں: آپ جس رنگ میں صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حالات جمع کر کے شائع فرما رہے ہیں وہ یقیناً قابل رشک ہیں اور احمدیت کی بڑی خدمت۔