اصحاب احمد (جلد 5) — Page 106
۱۰۷ کہ وہ حق تھایا نہیں۔“ ۶۰ یہ پیشگوئی سات سال بعد دوبارہ پوری ہوئی۔چنانچہ مخالفین دل اور زبان سے اس کا اقرار کر نے اور ملا ؤں کو بُرا بھلا کہنے لگے۔مرقوم ہے کہ:- برادر محمد یعقوب صاحب اطلاع دیتے ہیں کہ موضع مد میں بیماری طاعون ترقی پر ہے۔وہاں کی عورتیں ملانوں کو گالیاں دیتی ہیں کہ انہوں نے غیر احمدی ملاں بلوائے اور مرز اصاحب کے حق میں سخت گوئی کی۔اس واسطے بیماری پھیلی۔‘ 11