اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 99 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 99

وو حضور رسالت مآب کی صحت اچھی ہے۔آپ صبح و شام سیر کو تشریف لے جاتے ہیں۔مسجد مبارک میں سید سرور شاہ صاحب نے جمعہ کی نماز پڑھائی۔آپ نے فرمایا کہ نبی ایسے وقت آتے ہیں۔جب قوم کے علماء وامراء واہلِ قلم اوروں کے محتاج ہو جاتے ہیں اور بوجہ دنیا پرستی کے نہ حق ظاہر کر سکتے ہیں نہ حق کی مدد بلکہ اپنی عزت قائم رکھنے کے لئے مخالفت میں حصہ لیتے ہیں۔پہلے معمولی نشان دکھائے جاتے ہیں۔جب انہیں نہیں مانتے تو پھر قہری نشانوں کے ذریعہ متنبہ کیا جاتا ہے۔آخر ہلاک ہوتے ہیں۔‘ ۵۶ (ب) ۶ / مارچ ۱۹۰۸ء کا جو خطبہ جمعہ حضرت مولانا مولوی سید سرور شاہ صاحب سلمہ ربہ“ نے قادیان میں پڑھا اس کا موضوع یہ ہے کہ انبیاء و اولیاء کے مخالفین پر جو عذاب ومصائب آئے ان سے درسِ عبرت حاصل کرنا چاہیئے۔اس خطبہ جمعہ کا خلاصہ پونے دو کالموں میں الحکم مورخہ ۱۹۰۸-۳-۱۴ میں درج ہے۔-- تلمیذ الا ذبان رسالہ تشخیف الا ذبان‘۱۹۰۶ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب (خلیفة المسیح الثانی ایده اللہ تعالیٰ ) نے جاری فرمایا تھا۔اس میں بہت قابل قدر مضامین شائع ہوتے تھے اور نہ صرف یہ کہ سلسلہ کے اخبارات اس میں سے بعض مضامین نقل کرتے تھے بلکہ غیر از جماعت لوگوں نے بھی ( جیسا کہ الحکم مؤرخہ ۲۴-۵-۱۹۰۷ سے ظاہر ہے ) اسے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا۔اس میں مسائل شرعیہ“ کے عنوان پر حضرت مولوی صاحب کے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں کہیں ۷- تفسیر قرآن جولائی ۱۹۰۶ء میں رسالہ تعلیم الاسلام جاری کیا گیا۔جس کے متعلق لکھا ہے کہ کمیٹی منظم تعلیم نے محض اشاعت کتاب اللہ کی غرض سے یہ رسالہ نکالا ہے (۵۳) مولوی صاحب ہی اس کے ایڈیٹر تھے۔یہ امر مجھے صرف ایک جلد دستیاب ہوئی ہے۔اس لئے میں اس کا ذکر کرتا ہوں۔۱۹۰۷ء کے پرچہ ہائے فروری ، مارچ، جون اور جولائی میں عنوان بالا پر آپ کے مضامین شائع ہوئے ہیں۔