اصحاب احمد (جلد 5) — Page 601
۴۰- سوال ۶۰۷ بطور نذر کے کسی مراد کے حصول کے لئے روزہ رکھنا جائز ہے یا نہیں۔جواب: ( یعنی بطور نذرکسی مراد کے حصول کے لئے روزہ رکھنا ) جائز ہے۔۴۱- سوال عاشورا کے دن کھانا کھلانا اور شربت پلانا جائز ہے یا نہیں؟ جواب : عاشورا کا شربت اور کھانا بدعت ہے۔جس سے اجتناب چاہئے۔۴۲- سوال انبیا ءاولیاء کو حاضر ناظر جان کر ان سے مدد مانگنا جائز ہے یا نہیں۔جواب: انبیاء اولیاء کو حاضر ناظر جاننا اور ان سے مدد مانگنا جیسا رواج ہے یہ حرام اور نا جائز ہے اور مسلم کی شان سے بعید۔۴۳- سوال گیارھویں اور قبور پر ذبح کیا ہوا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ جواب: گیارھویں اور قبور پر ذبح کیا ہوا جانور نہ کھایا جاوے یہ اول بدعت اور دوئم حرام ہے۔۷۵ ۴۴۔سجدہ تلاوت کے متعلق فتویٰ قرآن مجید میں جو سجدہ کی آیات آتی ہیں۔جن پر سجدہ کیا جاتا ہے حتی کہ نماز پڑھتے ہوئے نماز کے اندر سجدہ کرنا پڑتا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، صحابہ کرام و خلفائے راشدین و تا بعین وائمہ دین اور سب مسلمان سجدہ کرتے رہے۔اور باوجود اس کے ایک شخص مسلمان احمدی کہلا تا ہوا ان سب کے خلاف یہ کہتا ہے کہ سجدہ نہ کرو۔جو کہ نہایت ہی قابل افسوس امر ہے اگر احمدی کہلاتے ہوئے اسے اتنا بھی معلوم نہیں کہ مسلمانوں کے مجمع علیہ کا یہ عمل اور اعتقاد ہے اور مرکز میں بھی آیات سجدہ پر سجدہ کرتے ہیں۔اور اگر یہ معلوم ہوکر پھر بھی اپنے اندر مذکورہ ڈھکو سلے کو اس پر ترجیح دیتا ہے۔اور سجدہ نہیں کرتا تو پھر اس کی جرأت و نادانی پر نہایت ہی تعجب اور افسوس ہے۔اور یہ بعینہ شیطان کے اس فعل کی طرح ہے جو قرآن مجید میں مذکور ہے جہاں اللہ تعالیٰ