اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 587 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 587

۵۹۳ ہو۔اسی طرح وہ کام جو خلفاء کی سنت میں داخل ہو۔یہ دین ہے اگر بعد میں ہم کوئی ایسا کام کریں کہ ہم سمجھیں کہ اگر ہم کام کریں تو ثواب ہے اگر نہ کریں تو عذاب ہے یہ بدعت ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے حالات معلوم کرنے یا معلوم نہیں تو سن لینے یا پڑھ لینے یہ اچھا کام ہے لیکن یہ کہ کوئی خاص دن میں اس کا پڑھنا یا سننا موجب ثواب ہو جائے یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایسا کیا گیا یا خلفاء کے سامنے ایسا کیا گیا ہو۔اس کا حدیث سے قطعاً کوئی ثبوت نہیں۔خیرالقرون کے گزرنے کے بعد اس کام کو موجب ثواب سمجھ کرنا اور خاص دن میں کرنا یہ بدعت ہے اور بدعت کا حکم پہلے میں لکھ چکا ہوں۔۷۵ ۲۰ کیا یارسول اللہ کہنا جائز ہے استفتاء - رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو 'یا' کے لفظ سے پکارنا جیسا کہ میں احمدی ہونے سے پہلے کہا کرتا تھا یعنی چھوٹے چھوٹے درود شریف میں یا کہیں اور جگہ ٹھیک ہے یا نہیں؟ فتویٰ : درود میں یا خطاب کے لفظ جیسے صلے اللہ علیک یا السلام علیک یہ اس مفہوم کے لحاظ سے جائز ہے جو کہ ہم خط لکھتے ہوئے دور دراز آدمی کو کہ جس کو ہماری آواز نہیں پہنچ سکتی۔ہم اس کو کہتے ہیں کہ آپ ایسا کریں یا نہ کریں جائز ہے۔کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ جو مجھ پر سلام اور درود بھیجتا ہے تو خدا کے مقرر شدہ فرشتے اس کو سلام اور درود بھیجتے ہیں۔پس اس کی مثال خط کی ہوئی کہ خط اس کے پاس چلا جاتا ہے اور اس میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ کام اس طرح سرانجام دو یا نہ کرو۔حالانکہ کاتب و مکتوب ایک دوسرے کے پاس نہیں ہوتے لیکن جو لوگ نبی کریم کو خدا کی طرح ہر جگہ حاضر و ناظر جان کر یا عالم الغیب سمجھ کر ایسا کرتے ہیں غلطی پر ہیں۔(۳۹-۰۸-۲۶) -۲۱ کیا لڑکی والے شادی پر کھانے کی دعوت دے سکتے ہیں استفتاء (از نظارت تعلیم و تربیت) کیا لڑکی والے شادی پر کھانے کی دعوت از روئے شریعت دے سکتے ہیں یا کہ نہیں۔سوائے اس صورت کے کہ وہ باہر سے آنے والی برات کو مہمان کی حیثیت سے کھانا دیں لیکن وہ برات جو دوسرے شہر سے آ رہی ہے کیا اس کے آنے پر بیرون کے دوستوں کو کھانے پر مدعو کر سکتے ہیں کیا لڑکی کے والد بڑے پیمانے پر دعوت دے سکتے ہیں۔