اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 433 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 433

۴۳۸ ندوۃ العلماء کوحکم قرار نہیں دے سکتا۔البتہ ندوۃ العلماء حافظ صاحب سے حلفاً ایسے مدعیان نبوت کا ثبوت طلب کریں جن کی وحی کا ذب تیئیس سال تک قرآن مجید کی وحی کی طرح جاری رہی اور ان لوگوں نے قسمیہ بیان کیا ہو کہ وہ نبی ہیں اور قرآن مجید کی طرح ان کی وحی قطعی یقینی ہے کیا ان لوگوں نے ان کے ہمعصر مولویوں کو کافر ٹھہرایا یا نہیں۔اگر نہیں تو کیوں؟ کیا وہ مسلمانوں کی قبروں میں دفن کئے گئے یا الگ کیا ان کو اسلامی سلطنت میں قتل کیا گیایا قتل سے مامون رہے اور علماء ندوہ میں سے بعض منتخب افراد قادیان آئیں اور مجھ سے معجزات و دلائل لیں۔( تحفتہ الندوہ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مولوی صاحب سمیت پانچ افراد پر مشتمل ایک وفد جلسہ میں شمولیت کے لئے بھجوایا۔وہاں معلوم ہوا کہ بدوں مشورہ علماءند وہ حافظ صاحب نے اشتہار دے دیا تھا۔سو وفد نے انفرادی رنگ میں ہر سہ روز پیغام احمدیت پہنچایا اور تحفتہ الندوہ اور حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کا منظوم رسالہ دعوۃ الندوہ تقسیم کیا۔۱۵ حضور ابتدائی عربی عبارت میں ان افراد کو اپنے رسول ( یعنی پیغامبر ) کے نام سے موسوم فرماتے ہیں۔رقم فرماتے ہیں۔وهذه رسالة منى اهديت لكم يا اهل الندوة لعلكم تفتحون عيونكم اوتتم عليكم حجة الله فلا تعتذرون بعدها ولا تختصمون۔واني سميتها تحفة الندوة واني ارسل الیکم رسلی و انظر كيف يرجعون تحفہ گولڑویہ میں ذکر آپ کے واسطہ سے حضرت اقدس نے مرزا محمد اسمعیل صاحب سابق انسپکٹر مدارس پشاور کی شہادت تحفہ گولڑویہ میں درج فرمائی ہے کہ حضرت پیر صاحب کو ٹھہ والوں نے یہ کہا تھا کہ مہدی آخر الزمان پیدا ہو گئے ہیں اور اب اس کا زمانہ ہے اور ہمارا زمانہ جاتارہا اور کہ مہدی کی زبان پنجابی ہے (صفحہ ۵۵ حاشیہ ) ترجمہ: اے اہل ندوہ میں آپ کو یہ رسالہ بطور ہدیہ بھیج رہا ہوں تا آپ اپنی آنکھیں کھولیں یا آپ پر اللہ تعالیٰ کی حجت تمام ہو۔اور اس کے بعد عذر نہ کر سکو اور نہ مخاصمت کرو اور میں نے اس کا نام تحفہ الندوہ رکھا ہے اور میں اپنے ایچی آپ کی طرف بھیج رہا ہوں اور دیکھوں گا کہ وہ کیا جواب لاتے ہیں۔14